Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*معمر مارکسی رہنما کامریڈ سیتا رام یچوری ملک میں سیکولرزم کے علمبردار تھے ۔ نعمان اسفر خان*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

آسنسول : مذہبی اور لسانی اقلیتوں کی تنظیم آواز نے سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری، راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے تین بار صدر رہنے والے سیتارام یچوری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے ۔آپ کے اچانک چلے جانے سے ہندوستان کی سیکولر سیاست کو جو نقصان پہنچا ہے اس کی بھر پائ کرنا ناممکن اور مشکل ہے ۔آپ سیکولرزم کے عظیم سپاہی اور علمبردار تھے ۔انہوں نے ہندوستان میں سیکولرزم کی حفاظت کیلئے جو کام کیا ہے اس کی نظیر مشکل سے ملے گی ۔
سیتارام یچوری بائیں بازو کی تحریک کے واحد رہنما تھے جنہوں نے ملک کے سب سے بڑے حصے کے لوگوں سے ان کی زبان میں بات کی ۔آپ کئ ایک زبان کے جانکار تھے ۔ہمیشہ خوش مزاج شخصیت کے مالک سیتارام یچوری صحافیوں کے سنجیدہ سوالوں کا بھی ہنستے ہوئے جواب دیتے تھے، وہ سی پی آئی (ایم) کے پہلے جنرل سکریٹری تھے جو لگاتار دو بار راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ ان کا مغربی بنگال سے بہت گہرا تعلق تھا۔ یہاں تک کہ انہوں نے پریس کانفرنسوں میں علاقائی زبان میں خطاب کیا۔ سیتارام یچوری سوشل میڈیا پر ہر طرح کے موضوعات جیسے سیاست،اقتصادیات ،کھیل، سنیما سمیت عصری موضوعات پر اپنا فوری ردعمل دیتے تھے۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھے۔ وہ ہندوستانی سیاست کی ایک مقبول شخصیت تھے۔آپ ہندوستان کے بیسٹ پارلیمنٹری اور ماہر سیاست داں اور سچے محبِ وطن تھے ۔
سیتارام یچوری کا بے وقت انتقال ملک کی بائیں بازو، جمہوری اور سیکولر تحریکی جدوجہد کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اپنی بے مثال قوت ارادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، وہ اسپتال کے آئی سی یو سے باہر آئے اور آنجہانی بدھا دیب بھٹاچاریہ کو ایک ویڈیو ریکارڈنگ تعزیتی پیغام بھی بھیجا۔ مغربی بنگال کی لسانی اور مذہبی اقلیتوں کی تنظیم آواز کی پسچھم بردوان ضلع کمیٹی کے سکریٹری جناب نعمان اسفر خان نے اپنی ضلع کمیٹی کی جانب سے ان کے سوگوار خاندان کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔آپ کے اچانک دنیا سے چلے جانے سے سیکولرزم کو ایک بڑا نقصان پہنچا ہے ۔امید رکھتا ہوں کہ ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی مارکسسٹ اس نقصان سے ابھرنے کی پوری طرح کامیاب ہو گی ۔

Latest News