Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*وقف ترمیمی بل کے خلاف دو روزہ موبائل نکڑ جلسہ مکمل چھپریا موڑ،بیل تالاب،جہانگیری محلہ اور بودھا میں ہونگے احتجاجی جلسے*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ مسلمانوں کے وقف املاک ہڑپنے کی سازش کےتئیں پارلیمنٹ میں پیش کیا جانے والاوقف ترمیمی بل 2024 کےخلاف ملک اور ریاست کےدیگر حصوں کے ساتھ آسنسول کے مسلمانوں میں بھی احتجاج کی لہر چھوٹے ہی پیمانے پر سہی مگرپائی جارہی ہے۔شمالی آسنسول کی ایک نوزائیدہ رجسٹررڈ تنظیم آسنسول ملی ویلفئیر سوسائٹی کے نوجوانوں نے جہانگیری محلہ مسجد کے امام وخطیب مفتی شکیل الرحمٰن قاسمی کی قیادت اور رہنمائی میں اس بل کے خلاف عام مسلمانوں میں بیداری لانے کی غرض سے علاقے کے کئی اہم مقامات پراحتجاجی جلسوں کے انعقاد کے بعد گذشتہ اتوار اور سوموار کی شام تادیر رات شمالی آسنسول کے مصدی محلہ، بابوتالاب،بی ایس یو پی کالونی اور اوکےروڈ نزد مسجد ذکریٰ کے علاوہ جنوبی آسنسول کے ہاٹن روڈ،بودھا،تالپوکھریا اور چربی محلہ میں دوروزہ موبائل نکڑ جلسےمنعقد کئے۔مفتی سعیداسعدقاسمی،کونسلر ایس ایم مصطفےٰ،حافظ محمد الطاف حسین علیاوی، محمد صلاح الدین، مرغوب راہی، محمد انورحسین،ماسٹر علی انصاری، جاویداقبال جھبو اور امتیاز احمدانصاری نے عوام کو حکومت کے ناپاک ارادے اوراس بل کی تفصیلی جانکاری دینے کے ساتھ وقف املاک کی حفاظت کےلئے جمہوری طریقے سے چلائی جانے والی تحریک کاحصہ بننے کی اپیل کئے۔عوام الناس میں پمفلٹ بھی تقسیم کئےگئے۔
موبائل نکڑ جلسوں کےساتھ بڑے پیمانے پراحتجاجی

جلسے بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔آسنسول ملی ویلفئیر سوسائٹی کےبینر تلے منگل کی شام بعد نماز عشاء چھپریاموڑ،جمعہ کی شام بعد نماز مغرب چاندماری، بیل تالاب میدان اتوار کی شام بعد نمازمغرب جہانگیری محلہ نزدآندھرا بینک اوراس کے بعدآنے والے جمعہ کی شام بودھا میں احتجاجی جلسوں کےانعقاد کہ تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔
اس تحریک کوکامیاب بنانے میں الحاج حسرت نواز، محمدقاسم، حاجی قمرالزماں،حاجی محمد شمیم،نیازاحمد،خالدپرویز،محمدعمران،سرفراز سورج، پرویز راجہ، محمدمضطر، عامرملک، صدام،ببلو،پپو،شکیل،اکرامل،
ساجدانصاری ودیگر کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔