Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*اسکول میں کھڑکی کاٹ کر چوری*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

کانکسا کے پاناگر بازار ہائی اسکول کی کھڑکی کاٹ کر شرپسند اسکول کے اندر داخل ہوئے اور الماری توڑ کر نقد رقم اور دستاویزات لے کر فرار ہو گئے۔ یہ واقعہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب میں پیش آیا۔ شرپسندوں نے شواہد مٹانے کے لیے سی سی کیمروں کا ہارڈ ڈسک کھول کر لے گئے۔ سنیچر کو اسکول کھلنے پر یہ واقعہ سامنے آیا۔ کانکسا تھانے سے کچھ دور اسکول میں ایسی واردات سے علاقے میں خوف پھیل گیا۔ اسکول کی معلمہ جے شری بندوپادھیائے نے بتایا کہ داخلہ فیس الماری میں رکھی ہوئی تھی، وہ چوری ہو گئی ہے۔ اسکول فنڈ سے بھی کچھ رقم چوری ہوئی ہے۔ فائنل امتحان جاری ہے۔ سوالات کے پرچے بکھرے پڑے تھے، لیکن وہ چوری نہیں ہوئے۔ اس واقعے کی وجہ سے فی الحال اسکول کے امتحانات بند ہیں۔ تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔