جموڑیہ تھانہ پولیس نے چوری کی موٹر سائیکل سمیت ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔ گذشتہ 30 نومبر کو جموڑیہ کے گردھر میٹل لمیٹیڈ فیکٹری گیسٹ ہاؤس کی پارکنگ سے ایک موٹر سائیکل چوری ہوگئی تھی۔ مذکورہ موٹر سائیکل کے مالک نے 5 دسمبر کو جموڑیہ تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت کی بنیاد پر جموڑیہ تھانہ پولیس نے جانچ شروع کی اور مخبر کی اطلاع پر 6 دسمبر کو شیو ڈانگہ کے ایک نوجوان کو شیو پور چوراہے سے گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار نوجوان سے پوچھ تاچھ میں اس نے موٹر سائیکل چوری کی بات مان لی۔ گرفتار نوجوان کو آسنسول کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں جج نے گرفتار نوجوان کو 2 دنوں کے لئے پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔ پولیس حراست کے دوران تفتیش میں نوجوان سے پتہ چلا کہ اس نے نمبر پلیٹ بدل دی ہے۔ موٹر سائیکل کے مالک جناردن موت۔ نے بتایا کہ 29 نومبر کو وہ فیکٹری میں کام میں جاتے وقت فیکٹری کے گیسٹ ہاؤس پارکنگ میں موٹرسائیکل لگا کر چلا گیا۔ کام سے واپس لوٹا تو اس کی بائیک پارکنگ سے غائب تھی۔ کافی تلاش کے بعد نہیں ملنے پر تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی۔ دو دن کے بعد ہی جموڑیہ تھانہ سے خبر ملی کہ موٹرسائیکل مل گئی ہے۔











