Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جماعت اسلامی ہند اسنسول و رانیگنج کے زیرِ اہتمام عیدالاضحیٰ کے موقع پر تقسیم قربانی کیٹس – دیہی علاقوں پر خاص توجہ* –

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

عید قرباں کے موقع پر صاحب نصاب اور ذ ی استطاعت لوگ سنت ابراہیم ع کی اتباع کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں _اُسکا گوشت خود بھی کہا تے ہیں اور عزیز و اقرباء میں تقسیم کرتے ہیں

ایسے موقع پر مانگنے والے تو گھر گھر جاکر اپنی ضرورت پوری کر لیتے ہیں بلکہ بعض افراد ضرورت سے زیادہ جمع کرلیتے ہیں لیکن ایسے غیرت مند جو اپنی غربت کے با وجو کہیں ہاتھ نہیں پھیلاتے ، محروم رہ جاتے ہیں ، ضروری ھے کہ

اُن تک پہنچ کر انہیں بھی اس خوشی میں شامل کیا جائے.

انہی احساسات کے تحت جماعت اسلامی ہند اور ہیومن ویلفئیر ٹرسٹ کے اشتراک سے تقسیم گوشت کا اہتمام کیا جاتا ہے -سال گزشتہ کی طرح امسا ل بھی بطور خاص اُن علاقوں کا انتخاب کیا گیا جہاں کے مسلمان اپنی غربت کے سبب قُربانی نہیں کرسکتے- اورنہ ہی باہر سے اُن تک گوشت پہنچ پا تا ہے.اسی منصوبہ کے تحت آسنسول میں مجوری’ k d c colliery’ اور رانیگنج میں بلم پور’ پیپر مل’ را نی سار وغیرہ کے مضافات میں 200مستحقین کے درمیان قربانی کے گوشت تقسیم کئے گئے –

اس مبارک موقع پر اراکینِ جماعت کے علاوہ ایس آئی او کے عادل زید ‘ ارمان سلطان ‘ عمر فاروق ‘ محمد سجاد و دیگر نوجوان پیش پیش رہے .

Latest News