برن پور 14 جولائی: برن پور کے وارڈ نمبر 77میں ایسکو اسٹیل پلانٹ کی زمین پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کو لے کر دو گروپ میں مار پیٹ ، توڑ پھوڑ اور پتھر بازی سے دونوں جانب کے کیی افراد زخمی ہوگئے۔اس واقعے سے علاقے میں تناؤ کا ماحول چھا گیا ہے ۔ ہیراپور تھانہ پولس موقعے پر پہنچ کر حالات کو سنبھالا۔ یہ واقعہ بدھ کی دیر رات پیش آیی ۔ ملی جانکاری کے مطابق ایسکو اسٹیل کی زمین پر بنی ایک خالی مکان میں دو گروپ کے قبضہ کو لے کر یہ معاملہ پیش آیا ہے ۔ وارڈ کونسلر گرمیت سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پولس موقعے پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ پولس نے ہنگامہ اور مار پیٹ کرنے والے کیی لوگوں کو حراست میں لی ہے ۔ فی الحال حالات قابو میں ہیں ۔








Post Views: 181










