براکر کے بلتوڑیا علاقہ میں آباد بستی کو اجاڑنے کی ریلوے کے ذریعہ کوشش کے خلاف جمعہ کے دن کانگریس نے ڈی آر ایم دفتر کا گھیرائو کر احتجاج کا مظاہرہ کیا۔ ڈی آر ایم سے مل کر وفد نے گزارش کی کہ غریب عوام کو اس طرح گھر سے بے گھر نہ کیا جاءے ۔پہلے انکے رہنے کا متبادل انتظام ہو پھر ریلوے انہیں اپنی زمین سے بے دخل کرے۔ پرسنجیت پیوٹنڈی نے بتایا کہ ڈی آر ایم صاحب نے کہا کہ نوٹس کے قبل علاقائی انتظامیہ کو پیشگی خبر دی گئی تھی۔آج کے احتجاجی مظاہرے میں پرسنجیت پیوٹنڈی ، ایس ایم مصطفےٰ و دیگر کانگریسی رہنماؤں نے اپنی شرکت درج کرائی۔
Post Views: 6