Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*شاہ عالم کی قیادت میں کانگریس کے وفد نے نجی اسکولوں کے پرنسپل سے ملاقات کی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

آسنسول ساؤتھ بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر شاہ عالم خان کی قیادت میں ایک وفد کولکاتا بوایز اسکول اور نارتھ پوائنٹ اسکول کے پرنسپل سے ملاقات کرنے پہنچا۔ شاہ عالم خان نے بتایا کہ نارتھ پوائنٹ اسکول کے پرنسپل سے ملاقات نہیں ہوسکی لکن انہوں نے آیندہ کل ملاقات کا وقت دیا ہے‌۔ کولکاتا بوایز اسکول کے پرنسپل سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سال 2009 میں منموہن سنگھ کی حکومت میں آر ٹی ای (رائٹ ٹو ایجوکیشن)ایکٹ پاس ہوا تھا۔ اس ایکٹ کے مطابق تمام پرائیویٹ اسکولوں میں 25 فیصد غریب بچوں کو تعلیم دینے کی راہ ہموار کی گئی تھی۔اسی ایکٹ کی روشنی میں آج ہم لوگوں نے دوپہر 12 بجے کے قریب مذکورہ دونوں اسکولوں کے پرنسپل سے ملاقات کرنے کی کوشش کی۔ نارتھ پوائنٹ اسکول کے پرنسپل کسی کام کے سلسلے سے باہر تھے اس لیے ان سے ملاقات نہیں ہوسکی لیکن انہوں نے آیندہ کل ملاقات کا وقت دیا ہے۔کولکاتا بوایز اسکول کے پرنسپل سے ملاقات ہوئی انہوں نے وفد کا خیر مقدم کیا اور ہماری باتیں غور سے سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملہ کو اپنے اعلیٰ عہدیداران تک پہنچائیں گی کیونکہ یہ اسکول کولکاتا ہیڈ آفس کی نگرانی میں درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہا ہے۔شاہ عالم خان نے کہا کہ اسکول پرنسپل سے ملاقات کا پروگرام ایک دن قبل پریس کانفرنس کے ذریعہ عام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ وہ لوگ جس اہم مدعا کے ساتھ اسکول کے پرنسپل سے مل رہے ہیں اگر اس میں پیش رفت نہیں ہوئی تو وہ ڈی آئی آف اسکول، ڈی ایم اور وزیر تعلیم سے بھی ملیں گے۔ان لوگوں کا مقصد غریبوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہے اور انہیں وہ مراعات دلانا ہے جسے حکومتی سطح سے جاری کیا گیا ہے۔موقع پر شاہ عالم خان کے ساتھ پرسنجیت پیوٹنڈی و دیگر کانگریسی رہنما موجود رہے۔