بارابانی تھانہ کے تحت جے رام رنگا فٹ بال گراؤنڈ کے نزدیک اینٹوں سے لدے ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان شدید ٹکر میں تین نوجوان بری طرح زخمی ہو گئے۔ حادثہ اتنا زور دار تھا کہ موٹر سائیکل پوری طرح چکناچور ہو گئی اور ٹریکٹر سڑک کے کنارے کڑھے میں جا گرا۔زخمی نوجوانوں کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان تھی اور وہ سب ناپاڑہ گاؤں کے رہنے والے تھے۔ وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے کلا جا رہے تھے، تبھی سامنے سے آ رہے ٹریکٹر سے سیدھی ٹکر ہو گئی۔حادثہ کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں نوجوانوں کے نام سومین باؤری،رانا بھنڈاری اور راہل پاتھر بتائے گئے ہیں۔ تینوں زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Post Views: 42