Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*تربوز کی دکان میں آگ لگنے سے سارے تربوز جل کر خاکستر*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول کے ایس بی گورائی روڈ کے سکانتو میدان علاقہ میں منگل کی دیر رات ایک تربوز کی دکان میں آگ لگ گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے نے آگ نے خوفناک شکل اختیار کرلی اور پوری دکان بری طرح سے جل کر خاک ہوگئی۔آگ کے بھڑکتے ہوئے شعلے کافی دور سے دیکھائی دے رہے تھے۔ آتشزنی میں دکان کے مالک کو بھاری کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ شاید شارٹ سرکٹ ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ منگل کی دیر رات دکان سے آگ کے شعلے اٹھنے لگے۔آگ لگنے کی خبر سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔ دکان کے مالک روی ساؤ کو فورا خبر دی گئی۔وہ موقع پر پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ ایک دن قبل ہی انہوں نے ایک بڑی گاڑی سے تربوز کا ذخیرہ منگوایا تھا۔سارے تربوز دکان میں ہی رکھے گیے تھے۔بدقسمتی سے آگ لگنے کے سبب سب جل کر راکھ ہوگیا۔