Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مارواڑی یووا منچ آسنسول سٹی شاخ کی جانب سے عوام کے لیے ٹھنڈے پانی کی مشین کا افتتاح*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : پانی زندگی کے لئے بہت ہی اہم ہے۔ اسی نیک کام کو مارواڑی یووا منچ، آسنسول سٹی شاخ نے آل انڈیا مارواڑی یووا منچ کے قومی منصوبہ “امرت دھارا” کے تحت اتوار کے روز آسنسول برن پور روڈ پر واقع رابندر نگر انایّن سمیتی کے سامنے عوامی خدمت کے لیے ٹھنڈے پینے کے پانی کی مشین نصب کی۔ یہ اس سیشن (2025-2026) کی شاخ کی پہلی اور مجموعی طور پر 30ویں مستقل “امرت دھارا” مشین ہے، جو سماج کے نام وقف کی گئی۔
اس واٹر کولر مشین کو ڈانگا خاندان کی جانب سے عطیہ کیا گیا۔ مشین کا افتتاح مغربی بنگال حکومت کے وزیر برائے قانون و محنت جناب ملائے گھٹک نے ناریل پھوڑ کر اور فیتہ کاٹ کر کیا۔


اس موقع پر مقامی کونسلر محترمہ موسمی باسو، سونا گپتا، مارواڑی سمنوی آسنسول شلپانچل شاخ کے صدر نریش اگروال، ویبھوی فاؤنڈیشن کے بانی جگدیش باگڑی، صدر پشپا باگڑی، مارواڑی یووا منچ کے شاخ صدر ستیہ جیت باگڑی، سکریٹری اتل سنگھانیا اور دیگر معززین موجود تھے۔