کولکاتا سے تشریف لائے محمدداؤدقریشی کے اعزاز میں کھڑگپورکی دیپ مہیلا سمیتی کی جانب سے اس کے دفترواقع پانچ بیڑیا میں ایک اعزازی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرسمیتی کی صدر محترمہ رقیہ بیگم عرف لکشمی دیدی نے موصوف کی سماجی بالخصوص تعلیمی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے ان کی سراہنا کی اور ایک شانہ زیب اور ایک میمنٹو پیش کیا۔
علاوہ ازیں سمیتی کے مشیرکار جناب ایس اے خان نے محترم محمدداؤدقریشی کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ موصوف کا تعلق کولکاتا کے مٹیابرج سے ہے جہاں یہ ایک اسکول کے ہیڈ ٹیچر ہیں۔ انکی سربراہی میں اسکول روزبروز ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ اس کے ساتھ ہی علاقے میں تعلیمی ترقی اور طلباء وطالبات کی فلاح وبہبود کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
مختلف امتحانات میں کامیاب طلباءوطالبات کی
بروقت سراہنا کرنا اور انہیں آگے کی طرف مہمیز کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے ۔ ایسے سماجی جہد کاروں سے دوسروں کو معاشرے کی فلاح بہبود کے لئے کچھ کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ ﷲ کرے موصوف آئندہ بھی اسی طرح سماجی کام کرتے رہے اور سماج کیلئے مزید ثمر آور ثابت ہوں۔