Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کشن گنج میں مجلسِ شعر و ادب کے زیر اہتمام تقسیمِ ایوارڈ و شعری نشست کا انعقاد 5 جون کو*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*دو ممتاز ادبی شخصیات کو ایوارڈ، شعری نشست میں شعراء کی شرکت*

کشن گنج (پریس ریلیز) مورخہ 5 جون 2025 بروز جمعرات، اوریکل انٹرنیشنل اسکول چکلہ، کشن گنج میں مجلسِ شعر و ادب کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریبِ تقسیمِ ایوارڈ و شعری نشست کا انعقاد عمل میں آنا طے پایا ہے، جس میں کشن گنج اور اطراف کے ممتاز شعراء، ادیبوں، اساتذہ اور ادب نواز افراد کی شرکت متوقع ہے۔
نشست کی صدارت جناب سفیر الدین راہی، ڈائریکٹر اوریکل انٹرنیشنل اسکول فرمائیں گے جبکہ نظامت کے فرائض معروف شاعر اور ناظم مشاعرہ جناب جہانگیر نایاب (بہادرگنج) انجام دیں گے۔

اس باوقار تقریب میں دو معتبر شخصیات کو ادبی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا:
(1) مولوی محمد سلیمان لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ: یہ ایوارڈ معروف علمی و ادبی شخصیت جناب حازم حسان (بہادرگنج) کو ان کی نصف صدی سے زائد پر محیط علمی، دینی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا جائے گا۔
(2) مولانا عیسیٰ فرتاب ایوارڈ برائے شاعری: یہ اعزاز نوجوان و جواں فکر شاعر جناب مستحسن عزم (گاچھپارا، کشن گنج) کو ان کے نکھرتے ہوئے شعری لب و لہجے اور ادب میں مسلسل فعالیت کے اعتراف میں دیا جائے گا۔
اس موقع پر معروف محقق اور ادیب ڈاکٹر قسیم اختر نے کہا: کہ “مجلسِ شعر و ادب کا یہ قدم نئی نسل کو ادبی ورثے سے جوڑنے اور شعری روایت کو زندہ رکھنے کی ایک خوب صورت کوشش ہے۔ یہ ایوارڈز نہ صرف حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہیں بلکہ ہمارے ادبی سرمایے کا اعتراف بھی ہیں۔”
مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے کہا:
“ادب، معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے۔ ایسے مواقع ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہمیں اپنی زبان، تہذیب اور تخلیقی شعور کی حفاظت کرنی ہے۔ مجلس شعر و ادب کی یہ کاوش لائقِ صد تحسین ہے۔”
ناظمِ تقریب جناب جہانگیر نایاب نے کہا: “ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کشن گنج کو ادبی سطح پر ایک زندہ، متحرک اور نمایاں شناخت دی جائے۔ شعراء کو پلیٹ فارم فراہم کر کے ہم اپنے ماضی سے رشتہ جوڑنے اور مستقبل کے لیے بنیاد استوار کر رہے ہیں۔”
___