Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*پہاڑوں کا سینہ چاک کرتے ہوئےکشمیر کا ریل انقلاب*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

جون کے ایک روشن دن، گیندے کے پھولوں اور قومی فخر میں لپٹی، وندے بھارت ایکسپریس نے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے سری نگر تک اپنا پہلا سفر شروع کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا، یہ لمحہ ایک تیز رفتار ٹرین کے آغاز سے زیادہ اہم ہے۔ یہ ایک صدی پرانے خواب کا شرمندہ تعبیر ہونا ہے جو فولاد، وژن اور غیرمتزلزل عزم سے بنا تھا۔ باقی بھارت کے ساتھ کشمیر کو ریل کے ذریعہ متحد کرنے کا عزم تھا۔ ٹرین میں سفر کرنے والے لوگوں کے چہروں پر خوشی عیاں ہے۔
انتہائی جدید سفری تجربے کے ساتھ کشمیر جانے والی ٹرین ہمارے انجینئرز کی مضبوط بنیادوں پر چلتی ہے۔ سفر کے وقت کو کم کرتے ہوئے، تیز رفتار وندے بھارت ٹرینیں دن میں دو بار، ہفتے میں چھ بار دونوں طرف سے چل رہی ہیں۔ وہ نہ صرف وادی میں مقامی اقتصادی ترقی فروغ دینے کیلئے ضروری ہیں بلکہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے بھی نعمت ثابت ہو رہیہیں۔ چھ سے سات گھنٹے کے سڑک کے سفر کے مقابلے تین گھنٹے کے اتنے قلیل وقت میں انتہائی جدید سہولتوں کے ساتھ دلکش سفر نے ہمارے لئے تمام موسموں میں واقعی پہاڑی کشمیر کو باقی بھارت کے ساتھ یکجا کر دیا ہے۔
کئی دہائیوں سے کشمیر کی کہانی تنازعات اور دور دراز کی عینک سے سنائی جاتی رہی ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ اسے انفراسٹرکچر کی زبان میں دوبارہ لکھا جا رہا ہے۔ پل، سرنگیں، اور ریل لائنیں جو پہاڑوں سے گزر رہی ہیں۔ مرکز میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکمرانی کے 11 سال مکمل ہونے کے موقع پر، خصوصی ٹرینیں اوررابطہلنک کشمیر میں مقامی لوگوں کی تقدیر بدلنے کے لیے تیار ہیں۔
ملک کی خدمت کی اپنی 172 سالہ تاریخ میں،بھارتیہ ریلوے نے فخر کے ساتھ کئی اہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔کئی نسلوں سےریلوےکیلئے خود کو وقف کئے ہوئے مرد وخواتین اہلکاروں نے رابطے اورنقل وحمل کو روزمرہ کی حقیقت بنانے کے لیے محنت کی ہے۔ لیکن ایک مشہوربھارتیہ اشتہار کی ایک سطر سے اس کی تاویل کی جاسکتی ہے: بھارتیہ ریلوے صرف پٹریوں کی تعمیر ہی نہیں کرتا بلکہ یہ قومی اتحاد کے تانے بانے کو بھی بُنتا ہے!

*تنہائی سے انضمام تک*
تاریخی طور پر، کشمیر کی تنہائی ایک استعارہ سے کہیں زیادہ تھی ۔ یہ جغرافیائی اور مشکل حقیقت تھی۔ ہمالیہ میں اونچی جگہ پر اور معمول کے مطابق کئی دنوں تک برف سے کٹے ہوئے، یہ خطہ نہ صرف پہنچ میں بلکہ تجربے سے بھی دور رہا۔ سڑکیں اکثر خطرناک  ہوتی تھیں، ہوائی سفر محدود تھا، اور مکمل ریل کنیکٹیویٹی جس کا طویل عرصے سے وعدہ کیا گیا تھاوہ ایک سراب تھا۔
کشمیر ریل لنک کے لیے برطانوی دور کی تجویز کئی دہائیوں تک ڈرائنگ بورڈ پر رہی، پیچیدہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز کی وجہ سے رکاوٹ بنی۔ غور و فکر کے لاتعداد دوروں، فزیبلٹی اسٹڈیز، تکنیکی جائزوں، اور ملکی اور بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد، ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک(یو ایس بی آر ایل)کو 1994 میں باضابطہ طور پر منظوری دی گئی۔جبکہ شمالی اور جنوبی حصے بتدریج ترقی کرتے رہے اور مؤثر طریقے سے ایک دہائی کے اندر مکمل ہو گئے، مرکزی حصہ کٹرا سے بانہال تک نے ہمالیائی تناسب کے لیے انجینئرنگ اور سیکورٹی چیلنج کا سامنا کیا۔

برسوں تک، ریل کی لائن دو منقطع حصوں کی طرح التوا میں رہی جیسے پھیلے ہوئے ہاتھ پہاڑوں کی کھائی میں پہنچ رہے ہوں۔ لیکن وہ کھائی صرف جسمانی خطوں سے زیادہ کی علامت تھی۔ یو ایس بی آر ایل پراجیکٹ کو مکمل کرنے کا حتمی زور اس وقت پیدا ہوا جب حکومت نے اسے قومی ترجیح قرار دیا۔ پختہ عزم اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے ساتھ، پراجیکٹ نے آخر کارکامیاب ہوا، جیسا کہ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے مناسب طور پر تبصرہ کیا، یہ نقل و حمل کی پہل سے کہیں زیادہ تھا۔ یہ ایک قوم سازی کی کوشش تھی۔طور پر تبصرہ کیا۔

*جہاں اسٹیل نے آسمان کوچیلنج کیا*

یو ایس بی آر ایل منصوبہ آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ پرعزم  ریل اقدام ہو سکتا ہے۔ ادھم پور اور بارہمولہ کے درمیان 272 کلومیٹر طویل رقبہ 40 سرنگوں اور 900 سے زیادہ پلوں سے گزرتا ہےاور اس سب کے مرکز میں ریکارڈ توڑ چناب پل ہے جو دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ہے، جو دریا کے کنارے سے 359 میٹر بلند ہے۔ انجینئرنگ کا یہ کمال 260 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا اور زلزلہ کے زون فائیوکے جھٹکوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انجی کھڈ برج جو بھارت کا پہلا کیبل سے چلنے والا ریلوے پل ہے، جو ایک وادی میں غیر متناسب طور پر پھیلا ہوا ، ایک ہی پائلن سے لنگر انداز اور 96 کیبلز کی مدد سے قائم ہے۔
سرنگیں،جن میں 11 کلومیٹر لمبی80 ٹی(بانہال – قاضی گنڈ) سرنگ پیر پنجال کے پہاڑی سلسلہ میں نازک چٹانوں کو ڈائنامائٹ اور انسانی خون پسینہ کےذریعے تراشی گئی ہیں۔فزیکل سروے گھوڑوں کی پیٹھ پر کیے گئے، جبکہ ڈرون اور سیٹلائٹ امیجنگ نے فضائی مدد فراہم کی۔ محنت کشوں نے سخت سردیوں، اچانک لینڈ سلائیڈنگ، اور پاک سپانسر شدہ دہشت گرد حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان محنت کی۔آج، 190 کلومیٹر سے زیادہ سرنگیں اور ہزاروں ٹن اسٹیل کے بعدیہ لائن مکمل کھڑی ہے ایک ایسا کارنامہ جو درست انجینئرنگ کو بصارت کی ایک خاص جرات کے ساتھ جوڑتا ہے، وادی کو باقی ملک سے اس طرح جوڑتا ہے جو کہ گہرائی کے ساتھ علامتی ہے۔

*امید کی ایک ٹرین*
بہت سے طریقوں سے، وندے بھارت ایکسپریس صرف ایک ٹرین نہیں ہےبلکہ یہ ایک استعارہ ہے۔ یہ گھاس کے میدانوں اور وادیوں میں خاموشی سے سرکتا ہے، جسمانی اور نفسیاتی دونوں طرح کی دوریوں کو ختم کرتا ہے، یہ اعلان کرتا ہے کہ کشمیر اب دور نہیں رہا!
اس نے سری نگر اور کٹرا کے درمیان سفر کا وقت تقریباً چھ سے کم کر کے صرف تین گھنٹے سے کم کر دیا ہے۔ جو کبھی لینڈ سلائیڈ کا شکارباریک موڑوں اور غیر متوقع موسم کے ذریعے ایک خطرناک سڑک کا سفر تھا، اب سرنگوں اور پلوں کے ذریعے ایک ہموار سواری ہے جس پر یقین کرنا مشکل ہے۔
یہ نہ صرف شہروں بلکہ زندگیوں کو جوڑتا ہے۔ دور دراز کے دیہاتوں کے بچے اب جموں اور دہلی کی یونیورسٹیوں کی بات کر رہے ہیں۔ مقامی کاریگر، سیب کے کاشتکار، اور قالین بُننے والے اب اپنے سامان کو وادی سے باہر کی منڈیوں تک پہنچتے ہوئے دیکھتے ہیں تازہ، تیز اور مزید۔
سری نگر کے ایک نوجوان دکاندار نے کہا’جہاں کبھی چیک پوائنٹس اور تاخیر ہوتی تھی، وہاں اب ٹرین کی آواز آتی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم اب باقی ملک کے آنے کا انتظار نہیں کر رہے ہیں۔ ہم اس کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

ایک نیا سفر،جو اب بھی جاری ہے

اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایک ٹرین سے کشمیر کے پیچیدہ مسائل حل ہو جائیں گے۔ انفراسٹرکچر تاریخ کو مٹا نہیں سکتا اور نہ ہی زخموں کو فوری طور پر مندمل کر سکتا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کو ابھی حل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ لیکن یہ لفظی اور علامتی دونوںطریقوں سے  دروازے کھول سکتا ہے اور یہ انضمام کی بنیاد رکھ سکتا ہے جو معاشی، سماجی اور بالآخر جذباتی ہے۔
کبھی نوآبادیاتی دفاتر میںڈرائنگ بورڈ پرجو ایک خواب تھا ،وہ اب ہمالیہ کی چٹان کے ساتھ مل کر سٹیل کی پٹریوں پر حقیقت بن گیا ہے۔ کشمیر تک ریل لائن ایک ایسے ملک کی کہانی ہے جس نے خطہ، دہشت یا وقت سے خوفزدہ ہونے سے انکار کر دیا۔

پہاڑوں کے سائے سے سورج کی روشنی والے اسٹیشنوں تک، ایک نیا سفر شروع ہوا ہے!

*جیا ورما سنہا*
سابق سی ای او اور چیئرمین ریلوے بورڈ