رانی گنج (نمائندہ) : ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والے ہونہار طلبہ کی رہنمائی کے لیے اپنی نویں بیچ کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیاہے۔
یہ معروف رہائشی کوچنگ ادارہ ملک بھر کے خواہشمند نوجوانوں کو اعلیٰ، معیاری رہنمائی اور تمام سہولیات بالکل مفت فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ مستقبل کے باصلاحیت سول سرونٹس کے طور پر ملک کی خدمت کر سکیں۔
نئی بیچ کے لیے داخلے کی خاطر اسکریننگ ٹیسٹ 22 جون 2025 کو سہ پہر 3 بجے سے 5 بجے تک سینٹ چشتی اسکول،(حسین نگر، رانی گنج ) سمیت ملک کے 80 مراکز پر لیا جائے گا۔درخواست کی آخری تاریخ 18 جون 2025 مقرر کی گئی ہے اور اسکریننگ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 4 جولائی کو کیا جائے گا۔ میرٹ کی بنیاد پر منتخب امیدواروں کا مضمون نویسی امتحان اور انٹرویو 12-13 جولائی کو دہلی اور 19-20 جولائی کو حیدر آباد میں لیا جائے گا۔حتمی نتائج کا اعلان 23 جولائی کو کیا جائے گا اور نئے بیچ کی باقاعدہ کلاسیں 6 اگست 2025 سے شروع ہوں گی۔
خواہشمند طلبہ مزید تفصیلات کی لیے [www.mseducationacademy.in]کی ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے 9030045422 / 9154143322 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اسکریننگ ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن[msias.gleamappstore.com/] کی لنک کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ نوجوان موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگے آئیں اور ملک کی خدمت کی راہ ہموار کریں۔