Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بزرگوں کی امانت ہےننگھا حمیدیہ گرلس اسکول،دم توڑتے ہوئے اس اسکول کوبچانے کےلئے عوامی میٹنگ میں لئے گئے فیصلے*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

جموڑیہ تھانہ کے ننگھا امام باڑہ محلہ میں واقع حمیدیہ گرلس ایس ایس کے اسکول کی زیادہ تر استانیوں کی ملازمت سےسبکدوشی کےبعد تعلیمی نظام بد سے بدتر ہوتا چلاجارہا ہےنتیجے کے طور پر بچیوں کی تعداد اس حد تک کم ہوگئی ہے کہ یہ اسکول بند ہونے کی کگار پر پہنچ چکا ہے ۔

ننگھا کے بزرگوں اور تعلیم سے دلچسپی رکھنے والوں کے ذریعہ امانت کے طور پرقائم کردہ اس تعلیمی ادارہ کو بچانے اور اسکےشاندار ماضی کی طرف واپس لانے کی غرض سے جمعہ کی دیر شام اسی اسکول کے ہال میں سماجی وملی درد رکھنے والا نوجوان وسیم اکرم خان نے ایک عوامی میٹنگ بلائی۔اس میٹنگ میں ننگھا جامع مسجد کے امام وخطیب مفتی احمد رضا مصباحی، دارالقضاء امارت شرعیہ آسنسول کے نائب قاضی مفتی سعید اسعد قاسمی ، قاضی نذر الاسلام یونیورسٹی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فاروق اعظم ،ڈبلیو بی سی ایس آفیسر ایم ایم خان،ڈاکٹر ثابت علی خان،ماسٹر محمد فیاض الدین اور جاوید دانش سمیت سماجی وسیاسی شخصیتوں کے علاؤہ مقامی نوجوانوں بزرگوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔مذکورہ مہمانوں کے علاؤہ فیروز خان،ذکی حیدر،غفار ملک،شب عالم،محمد فاروق،خلیل ملک،محمد کلیم،الحاج اسلم خان ودیگر سبھوں نے نہ صرف دور حاضر میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی بلکہ حمیدیہ گرلس اسکول کو بچانے اور اس کا کھویا ہوا وقار پھر سے واپس لانے کے نیک اور قیمتی مشوروں سے نوازے اور ہر طرح سے تعاون دینے کا وعدہ بھی کئے۔متفقہ طور پر طئے پایا کہ سب سے پہلے تعلیم سے دلچسپی رکھنے اور قربانی کا جذبہ رکھنے والے مقامی لوگوں کو لے کر ایک کمیٹی بنائی جائے۔بعدازاں تعلیمی معیار بلند کرنے کے لئے ذہین،قابل اور تجربہ کار استانیوں کی ان کی صلاحیت کی بنیاد پر تقرری کی جائے، بچیوں کا داخلہ اسکول میں کرانے کے لئے تعلیمی بیداری تحریک چلائی جائے،داخلہ لینے والی بچیوں کو نہ صرف معیاری تعلیم دی جائے بلکہ انہیں کتابیں،ڈریس، اسکول بیگ ودیگر تعلیمی اشیاء مفت فراہم کرائی جائے۔اسکول کو آسنسول کے نامور پرائیویٹ اسکولوں کے طرز پر چلائے جانے کے انتظامات کئے جائیں اور فیس بہت ہی معمولی رکھی جائے۔شرکائے میٹنگ نے حمیدیہ گرلس اسکول کے بہتر تعلیمی نظام کے قیام کے لئے ایک نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ قدم آگے بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا۔میٹنگ کی نظامت آسنسول کے ماسٹر امتیاز احمد انصاری نے کی۔