Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*اردو دربار میں ڈپٹی مئیر وسیم الحق کے اعزاز میں ادبی نشست*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16777216

آسنسول : معمر افسانہ نگار ،بچوں کی کہانیوں کے نمائندہ قلمکار اور ادیب ساز شخصیت الحاج نذیر احمد یوسفی کے دولت کدے کا وہ مخصوص کمرہ جواردو دربار کے نام سے موسوم ہے جہاں شعراء و ادباء کے علاؤہ اردو زبان وادب سے محبت کرنے والوں کی امدورفت روزانہ کامعمول ہے۔اس دربار کی رونق اتوار کے دن خاص طور پر بڑھ جاتی ہے جب شعروادب کےمقامی پروانوں کے ساتھ کبھی کبھی بیرونی شعراء و ادباء یاکوئی بڑی شخصیت ادب کی پیاس بجھانے کے مقصد سے دربار میں قدم رنجہ فرماتے ہیں۔ اتوار کے دن ایسا ہی ہوا جب آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر اور آسنسول اردو اکاڈمی کے جنرل سکریٹری سید وسیم الحق اپنے رفیق خاص اور صاحب کتاب شاعر خورشید ادیب کے ساتھ دربار پہنچے تو دربار کے روح رواں نذیر احمد یوسفی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور ان کے اعزاز میں ایک ادبی نشست سجادی۔ دربار میں موجود مدھوپور سے تعلق رکھنے والے جواں سال شاعر اختر رضا مدھوپوری نےاپنی پیاری آواز میں نعت پاک سے محفل کاآغاز کیا اور پھر دو خوبصورت غزلیں بھی سامعین کی نذر کئے۔خورشید ادیب نے ترنم سے دوغزلیں سامعین کی سماعتوں کے حوالے کئے۔بعدازاں نوجوان قلمکار ،محقق اور ناقد ڈاکٹر عبد الحلیم انصاری نےنذیر احمد یوسفی کی حیات وخدمات کے ساتھ بےشمارمقامی قلمکاروں کی قلمی رہنمائی کرکے انہیں صاحب کتاب بنائے جانے کی کوششوں اور کاوشوں پر مشتمل تازہ مضمون “اردو دربار کے بے تاج بادشاہ ۔۔۔نذیر احمد یوسفی” پیش کیا جس کی ستائش سبھوں نے دل کھول کر کی۔بعد ازاں رانی گنج کے معروف ڈرامہ وافسانچہ نگار قمر جاوید نے اپنا افسانچہ “باسی کڑھی میں ابال” پییش کرکے اپنی شرکت کوپراثر بنایا۔کالم نویس اور سفر نامہ سمیت کئی کتابوں کے خالق الحاج انجنئیر خورشید غنی نے موقع بہ موقع لطائف پیش کرکے سامعین کوگدگدایااور ہنسایا۔ڈپٹی مئیر وسیم الحق نے سیاسی مصروفیات سے تھکنے کے بعد اس طرح کی ادبی مجلسوں میں شرکت کرکے ذہنی سکون پانے کی بات کہی۔ موصوف نےاس طرح کی نشستوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے قلمکاروں کو مبارک باد پیش کیا۔صدرمجلس نذیر احمد یوسفی نے تمام مہمان اور خصوصی طور پر ڈپٹی مئیر وسیم الحق کی مجلس میں شرکت کا شکریہ ادا کرنے کے بعد اپنا تازہ مضمون ” آب زم زم” سنایا۔