Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول: شہر کو ٹریفک جام سے نجات دلانے کے لیے ٹریفک پولیس کا خصوصی مہم*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16777216

آسنسول شہر کو ٹریفک جام سے پاک بنانے کی مہم کے تحت آسنسول-دُرگاپور پولیس کمشنریٹ کے ٹریفک شعبہ کی جانب سے بدھ کے روز ایک خصوصی مہم چلائی گئی۔ یہ مہم ٹریفک اے سی پی بسواجیت ساہا کی قیادت میں آشرم موڑ سے ہاٹن روڈ تک انجام دی گئی۔

مہم کے دوران سڑکوں پر غیر قانونی طور پر قابض ہاکروں اور غلط طریقے سے پارک کیے گئے گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔ سڑک کے کنارے بلیک ٹاپ پر ہاکروں کی جانب سے دکانیں لگا لینے اور بے ترتیبی سے گاڑیوں کی پارکنگ کی وجہ سے عام شہریوں کو روزانہ ٹریفک جام اور دیگر دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اے سی پی بسواجیت ساہا کے مطابق، ٹریفک ڈیپارٹمنٹ وقتاً فوقتاً ایسی مہمات چلاتا رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کی مہم کو عوام کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا۔ سڑکوں پر دکانیں لگانے والے ہاکروں کو موقع پر ہی ہٹا دیا گیا اور جن افراد نے اپنی گاڑیاں غلط جگہ پارک کی تھیں، ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کارروائی میں کل 35 گاڑی مالکان پر جرمانہ لگایا گیا، جبکہ جن لوگوں نے افسران کی ہدایت پر فوراً اپنی گاڑیاں ہٹا لیں، ان پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔

اس کے علاوہ، آسنسول بس اسٹینڈ کے قریب سڑک پر کھڑی تین بسوں پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔
ٹریفک محکمہ کا کہنا ہے کہ شہر کی ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو جام سے نجات دلانے کے لیے اس قسم کی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔