آسنسول 3آگسث : آسنسول ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے 2 لڑکیوں کو پکڑ کر آر پی ایف نے انکے گھر والوں کے حوالے کیا۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک لڑکی غلطی سے ٹرین میں چڑھ کر آسنسول پہنچی جبکہ دوسری گھر سے بھاگ کر کہیں جارہی تھی۔ دھنباد ہوڑہ بلیک ڈائمنڈ ایکسپریس سے ایک لڑکی بھاگ کر آسنسول پہنچی۔پلیٹ فارم نمبر 5 پر میری سہیلی آرپی ایف خاتون عملہ اپنی ڈیوٹی پر تھی۔ انکی نظر لڑکی پر پڑی۔شک ہونے پر اس سے پوچھ تاچھ کے دوران معلوم ہوا کہ اسکا نام دپیکا کماری ہے۔ماں کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا اس لیے وہ گھر سے بھاگ گئ۔آر پی ایف خاتون عملہ نے لڑکی کو ویسٹ پوسٹ دفتر لے کر آءی وہاں سے لڑکی کے گھر والوں سے رابطہ کیا گیا۔لڑکی کے گھر والے آسنسول آیے۔ضروری دستاویزات دیکھانے اور فارم کی خانہ پری کے بعد لڑکی کو اسکے گارجین کے حوالے کردیا گیا۔اسی طرح گزشتہ شام کو پلیٹ فارم نمبر 2 پر ایک لڑکی بھٹکتی دیکھی گءی۔آرپی ایف جوانوں نے لڑکی کو دیکھ کر اس سے پوچھ تاچھ کی تو پتہ چلا کے اسکا نام نذرانہ پروین ہے تولین سے جھالدا جانے کے لیے وہ ٹرین میں سوار ہوگءی لیکن بدقسمتی سے غلط میں چڑھ جانے کی وجہ کر وہ آسنسول آگءی۔لڑکی کو ویسٹ پوسٹ لایا گیا۔اسکے گھر والوں سے رابطہ کرکے لڑکی کو انکے حوالے کردیا گیا۔










