Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جامعہ مظفریہ شیرتالاب میں جلسۂ سیرت النبی ﷺ و سیرت کوئز کمپٹیشن*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول (نمائندہ خصوصی) : جامعہ مظفریہ شیرتالاب، آسنسول میں بروز جمعہ 12 ربیع الاول 1447ھ مطابق 5 ستمبر 2025ء کو جلسۂ سیرت النبی ﷺ اور اوپن ٹو آل سیرت کوئز کمپٹیشن کا شاندار انعقاد ہوا۔ اس روح پرور محفل کی صدارت مفتی زبیر احمد قاسمی (قاضی امارت شرعیہ آسنسول) نے فرمائی جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے صوفی باصفا رہبر ملت حضرت مولانا خورشید احمد قاسمی (شیخ الحدیث دارالعلوم میرٹھ و ذمہ دار رابطہ مدارس دارالعلوم دیوبند) نے خطاب فرمایا۔

حضرت مولانا خورشید احمد قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیرت النبی ﷺ امت مسلمہ کے لیے ہمیشہ سے مشعلِ راہ رہی ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ تمام انسانیت کے لیے خواہ مرد ہو یا عورت کامل نمونہ ہے۔ نیز فرمایا کہ دین اسلام کی اشاعت و تبلیغ میں عورتوں کا ایک بڑا کردار رہا ہے اور اسلام نے اس طریقے سے عورتوں کو معاشرے میں ایک عزت کا مقام عطا فرمایا ہے موجودہ دور میں ہم سب کو چاہیے کہ نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اختیار کریں اور اپنی زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالیں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔

اس موقع پر منعقدہ کوئز مقابلے میں مدرسہ،اسکول و کالج کے طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے علم و مطالعہ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
کوئز مقابلہ کی نگرانی اور جانچ کے فرائض ماسٹر انتخاب عالم، ماسٹر محفوظ عالم اور ماسٹر ویز صاحب نے انجام دیے جنہوں نے نہایت غیر جانبداری اور دیانتداری کے ساتھ طلبہ کی محنت کو پرکھا اور پھر مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق سمیہ پروین بنت مولانا نیاز احمد ندوی نے اول پوزیشن حاصل کی اور 1500/- روپے مع میڈل و سند کا انعام پایا۔ دوم پوزیشن ریحان افسر (کے جی ایم کالج) کو ملی جسے 1200/- روپے مع میڈل و سند سے نوازا گیا۔ سوم پوزیشن یاسر سمیر (متعلم جامعہ مظفریہ) کو حاصل ہوئی جنہیں 1000/- روپے مع میڈل و سند عطا کیا گیا۔ اس کے علاوہ عبداللہ انصاری (متعلم جامعہ مظفریہ) نے چوتھی پوزیشن اور ذیشان شفیق (متعلم رحمانیہ ہائی اسکول) نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
۔

اس بابرکت جلسے میں علاقے کے معزز علما و دانشوران اور اساتذہ کرام کی ایک بڑی تعداد شریک رہی۔ ان میں بالخصوص مولانا سلطان ندوی، مفتی زبیر احمد قاسمی، مولانا ابو عبیدہ اعظمی، ماسٹر عزیر احمد، مولانا دانش مظاہری اور قاری شاہد عامر امام,اعجاز قریشی کے اسماء شامل ہیں۔ جلسہ میں طلبہ کے سرپرست حضرات اور مقامی عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کے آخر میں شرکت کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔ دعا کے بعد یہ پرنور اور بابرکت محفل اختتام پذیر ہوئی۔ تمام مہمانان کرام و شرکاء بزم کا جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا فردوس احمد نعمانی صاحب نے شکریہ ادا کیا

Latest News