ترنمول نیتا نکھل نایک کے بگان گھر میں فورنسک ٹیم پہنچی۔جائے واردات سے نمونے اکھٹے کر اپنے ساتھ لے گئی ۔فورنسک ٹیم کے ساتھ درگا پور تھانہ کی پولس بھی موجود رہی۔ سنیچر کے دن کمل پور کے دشیر باندھ علاقہ میں اپنے بگان گھر میں ترنمول کانگریس کے قد آور نیتا نکھل نائک کا مردہ جسم برآمد ہوا تھا۔قتل کا الزام عاید کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور اس معاملہ کی فورنسک ٹیم کے ذریعہ جانچ کی مانگ کی۔اتوار کی شام فورنسک ٹیم بگان گھر میں جانچ کے لیے پہنچی اور نمونے جمع کر کے اپنے ساتھ لے گئی ۔جائے واردات پر موجود چاول کے نمونے ، جس سیڑھی کے ریلنگ میں گلے میں پھندا ڈال کر لٹکایا گیا تھا اس کے نمونے دور نکھل بابو کے گلے میں بندھی رسی کا ناپ لایاگیا۔پورے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی۔
*
Post Views: 103









