بارا بنی تھانہ کے تحت جام گرام پنچایت کے رسن پور گاؤں میں زن و شو کا جسم پھانسی کے پھندے سے جھولتا ہوا ملا۔بتایا جارہا ہے کہ 45 سالہ نرمل منڈل اور 37 سالہ جیوتسینا منڈل ایک بند کمرے میں جھولتے ہوئے پائے گیے۔ اس خبر سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔بارا بنی تھانہ پولس نے نرمل کے بڑے بھائی اتم منڈل، انکی بھابھی پتل منڈل اور انکے بیٹے وشنو منڈل کو حراست میں لیا ہے۔منگل کی رات مہلوک کی شادی شدہ بیٹی ورشا پاتر نے ان لوگوں کے خلاف بارا بنی تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی۔اپنی شکایت میں اس نے کہا ہے کہ اس کے چاچا چاچی اور انکے بیٹے میرے والدین کو ذہنی طور پر اذیت دیتے تھے۔وہ میرے والدین کو خودکشی کے لیے اکساتے تھے اور ہمیشہ نازیبا الفاظ استعمال کیا کرتے تھے۔پیر کے دن بھی کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔آج صبح پڑوسیوں نے مجھے والدین کے بارے میں بتایا۔ملی جانکاری کے مطابق مہلوکہ جیوتسینا منڈل کا مائیکہ جموڑیا تھانہ کے تحت چرولیا کے باگولی گاؤں میں ہے۔قریب 20 سال قبل انکی شادی بارا بنی تھانہ علاقہ کے رہنے والے نرمل منڈل سے ہوئی تھی۔انکی ایک بیٹی ورشا اور ایک 12 سال کا بیٹا بھی ہے۔پولس ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ وقتوں سے مہلوکین کا انکے بڑے بھائی اتم منڈل اور بھابھی پتل منڈل کے ساتھ خانگی جھگڑا چل رہا تھا۔وجہ زمین و جائداد بتائی جارہی ہے۔شوہر و بیوی نے منگل کی صبح قریب ساڑھے نو بجے سے دس بجے کے درمیان اپنے 12 سالہ بیٹے کو بغل کے کمرے میں سلا دیا۔بعد ازاں وہ اپنے کمرے میں آئے اور چھت کے ستون کی لکڑی میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔خبر ملتے ہی لوگوں نے بارا بنی تھانہ پولس کو اس کی جانکاری دی۔پولس موقع پر پہنچی اور بند کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی۔پولس نے دیکھا کہ زن و شو کا مردہ جسم پھانسی کے پھندے سے جھول رہا ہے۔انکی بیٹی نے تینوں کے خلاف تھانہ میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔تینوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔واقعہ کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔بدھ کے دن آسنسول ضلع اسپتال میں ان لوگوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔










