رانی گنج 13 اگست (پریس ریلیز) : رانی گنج کے مشہور سماجی کارکن،انجمن امداد باہمی کے بانی،سابق کونسلر جناب اسرائیل خان کا ایک لمبی بیماری کے بعد انتقال ہو گیا ہے ۔موصوف نے راجہ باندھ،رانی گنج کے اپنے آبائی مکان پر آخری سانس لی۔آپ کی عمر تقریباً اسی سال تھی۔آپ کے انتقال سے سماج میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو پورا نہیں کیا جا سکتا ہے ۔آپ آواز ضلع کمیٹی کے سابق رکن تھے ۔آواز اپنے اس بزرگ صلاح کار کو سچی خراج عقیدت پیش کرتا ہے ۔اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب عطا فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے ۔الله اہل خانہ،رشتہ داروں دوست،احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین







Post Views: 292








