Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ریاست کے گورنر سی وی آنند بوس کی متاثرہ طالبہ سے ملاقات، انصاف کی یقین دہانی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

سوموار کی شام تقریباً ساڑھے چار بجے ریاست کے گورنر سی وی آنند بوس نجی میڈیکل کالج اسپتال پہنچے۔ وہ تقریباً ایک گھنٹہ تک اسپتال میں رہے اور اس دوران انہوں نے مبینہ زیادتی کی شکار طالبہ اور اس کے اہلِ خانہ سے بات چیت کی۔ گورنر نے اسپتال انتظامیہ کے ذمہ داران کے ساتھ بھی مفصل گفتگو کی۔ اسپتال میں ہی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سی وی آنند بوس نے کہا کہ یہ انتہائی دردناک واقعہ ہے۔ “میں نے متاثرہ لڑکی اور اس کے اہلِ خانہ سے بات کی ہے۔ جو گفتگو ہوئی ہے وہ رازدارانہ ہے۔ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے ہم ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ متاثرہ شدید خوف اور صدمے میں ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ اس ریاست میں پہلی بار نہیں ہوا۔ “حالیہ دنوں میں اس طرح کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔ جس بنگال نے نشاۃ ثانیہ کی رہنمائی کی تھی، اسی بنگال میں ایسے واقعات انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں۔”