Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*گزشتہ دیر رات بالاسور کے بناجا اسٹور میں بھیانک آگ چار منزلہ عمارت جل کر راکھ، کروڑوں کا نقصان*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

بالاسور 15 اکتوبر:گزشتہ دیر رات گئے بالاسور سینما چوک کے قریب واقع بناجا اسٹور میں اچانک بھیانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری تین منزلا عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ چند ہی منٹوں میں کروڑوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، واقعہ رات تقریباً ڈھائی بجے کے قریب پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں، تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ شارٹ سرکٹ کے سبب ہوئی ہو سکتی ہے۔آگ کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ فائر عملے کو شعلوں پر قابو پانے میں کئی گھنٹے لگے۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔موقع پر بڑی تعداد میں مقامی لوگ جمع ہو گئے تھے، جبکہ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹریفک کو دیگر راستوں پر موڑ دیا۔فائر افسر کے مطابق، اگر آگ پر بروقت قابو نہ پایا جاتا تو آس پاس کی دیگر عمارتیں بھی متاثر ہو سکتی تھیں۔ انتظامیہ نے واقعے کی مکمل جانچ شروع کر دی ہے.بالاسور سے *عظیم بالیسری* کی رپورٹ۔