بالاسور31 اکتوبر: بالاسور ضلع کانگریس کی جانب سے آج، جمعہ کی صبح، ضلع کانگریس دفتر کے احاطے میں “لَو ہ مانو” سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 42ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔اس موقع پر ضلع کانگریس کے صدر ستیا شیو داس، سابق صدر سنجیو گیری، سینئر کونسلر پدم لوچن لینکا، کانگریس لیڈر ارچنا نندی، سابق نائب صدر گوپیناتھ پادھی، نوجوان کانگریس لیڈر سروچ کمار لینکا، کہنئی چرن پرادھان، دیودت داس، کانگریس لیڈر جوتسنا سیناپتی، باسنتی نائک،


صاحبه اختر، ہیملتا داس، سائنا اختر، گیانندرا مہانتی، اننت مہاپاترا، سری کانت بوگوڑائی، سابق کونسلر امیدوار انوپ کمار سواٸی اور دیگر معزز اراکین نے شرکت کی۔تمام حاضرین نے سردار ولبھ بھائی پٹیل اور اندرا گاندھی کے تصاویر پر گلدستے اور مالا چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔قابلِ ذکر ہے کہ آزادی کے بعد سردار پٹیل نے ملک کے 362 ریاستی حکمرانوں کو ہندوستان میں شامل ہونے پر آمادہ کیا اور اس تاریخی مہم کو کامیابی سے مکمل کیا۔ اسی طرح بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ اندرا گاندھی 31 اکتوبر 1984 کو ایک قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئی تھیں۔بالاسور سے *عظیم بالیسری* کی رپورٹ۔









