Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دُرگاپور: آئی کیو سٹی میڈیکل کالج زیادتی معاملہ — چھ ملزمین کو ایک روزہ عدالتی حراست میں بھیجا گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

دُرگاپور : آئی کیو سٹی میڈیکل کالج کی ایم بی بی ایس طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے میں گرفتار چھ ملزمین کو پیر کے روز جیل حراست سے دُرگاپور محکمہ کی اضافی ضلع عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں سرکاری و صفائی فریق کے وکلاء کے درمیان زبردست بحث ہوئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے تمام چھوں ملزمین کو ایک دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

سرکاری وکیل ویبھاش چٹرجی نے عدالت کو مطلع کیا کہ استغاثہ نے دو ملزمین، شیخ ریاض الدین اور شفیق شیخ، کو سرکاری گواہ (’راج ساکشی‘) بنانے کی تجویز دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اٹھایا گیا ہے تاکہ سچ سامنے لایا جا سکے۔
ادھر ملزم واصف علی کے وکیل شیکھر کنڈو نے عدالت میں کئی اہم نکات اٹھائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے تفتیش مکمل ہونے سے پہلے ہی، 90 دن کی قانونی مدت ختم ہونے سے قبل، غیر ضروری جلدبازی میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے، جو انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ آئی کیو سٹی میڈیکل کالج کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا یہ واقعہ پورے بنگال میں غم و غصے کی لہر کا سبب بنا تھا۔ معاملے میں طالبہ کے ہم جماعت واصف علی سمیت کل چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جانچ ابھی جاری ہے۔