بالاسور 06 نومبر:آج معزز نائب وزیر اعلیٰ محترمہ پربھاتی پرِیڈا نے بالاسور ضلع کا دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف محکموں کی اسکیموں اور منصوبوں پر تفصیلی جائزہ اور تبادلہ خیال کیا۔ “سبھدرا شکتی”، ضلع سماجی بہبود افسر (DSWO) اور ضلع اطفال تحفظ افسر (DCPO) سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آنگن واڑی مراکز کی تعمیر مکمل کرنے پر خصوصی زور دیا گیا۔بعد ازاں، انہوں نے ضلع کے سیاحت محکمے کا جائزہ لیا اور بالاسور کو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ بھوشندیشور مندر، انچوڑی، دیگر مذہبی مقامات، ڈگارہ، کسا فَل اور چاندی پور جیسے ساحلی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر نئی تجاویز پیش کیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کے لیے مختلف محکموں کے درمیان بہتر ہم آہنگی ضروری ہے۔
“یشودا یوجنا” کے تحت محترمہ نائب وزیر اعلیٰ نے ضلع بالاسور کے درج ذیل پانچ مستحق بچوں کو ڈیمو چیک تقسیم کیے —انیما مرمو – تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے امداد
گیتانجلی مرمو – تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے

امداد
گایتری پاترا – یشودا یوجنا کے تحت نمایاں طالبہ کے طور پر امدادمیرا سنگھ – “سکنیا سمرِدھی یوجنا” کے تحت (یشودا یوجنا کے فوائد میں شامل)کنچن سنگھ – “سکنیا سمرِدھی یوجنا” کے تحت (یشودا یوجنا کے فوائد میں شامل)جائزہ اجلاس میں محترمہ وزیر اعلیٰ نے بلاک سطح پر باقاعدہ نگرانی، اسکیموں کے مؤثر نفاذ اور مانیٹرنگ پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ہدایت دی کہ جن “سبھدرا” مستفیدین کو تاحال فائدہ نہیں ملا ہے، ان کی تاخیر کی وجوہات معلوم کر کے فوری طور پر سہولت فراہم کی جائے۔بعد ازاں، محترمہ وزیر نے NOCCi مرکز کا معائنہ کیا اور بزرگ شہری تیرتھ یاترا یوجنا کے تحت کی گئی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر جا کر بزرگ شہریوں کے لیے فراہم کردہ سہولتوں کا معائنہ کیا اور ضلع انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔محترمہ نائب وزیر اعلیٰ کی صدارت میں منعقدہ اس جائزہ اجلاس میں معزز رکن اسمبلی بستہ محترمہ سباش سینی جینا، معزز رکن اسمبلی جلیشور جناب اشونی کمار پاترا، پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب پرتّیُش دیباکر، اور ضلع کے تمام انتظامی و لائین محکموں کے افسران موجود رہے۔بالاسور سے عظیم بالیسری کہ رپورٹ۔











