*سابق وزیر کیپٹن اجے سنگھ یادو نے سَوّام تقی کو مبارکباد دی*
لکھنؤ (ابو شحمہ انصاری) گزشتہ روز آل انڈیا گنگا جَمنا تحریک کی قومی صدر نظیفہ زاہد کے برادرِ اصغر کی شادی میں ملک کے مختلف حصوں سے سیاسی، سماجی اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔ اس پُرمسرت موقع نے جے پور کی فضا کو ایک ایسی ہم آہنگی میں باندھ دیا جس میں ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب پوری شان سے جھلکتی دکھائی دی۔
تلنگانہ ہی نہیں بلکہ ملک کی معروف اسلامی درسگاہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد کے ناظم مولانا جنید عظیم انصاری بھی خصوصی طور پر جے پور پہنچے۔ انہوں نے نظیفہ زاہد کے بھائی محمد سَوّام تقی کو مبارکباد پیش کی اور نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں مختلف مذاہب اور برادریوں کی شرکت نے اس بات کو پھر ثابت کیا کہ ملک کی اصل طاقت اسی بھائی چارے اور تہذیبی امتزاج میں پوشیدہ ہے۔ تقریب کے دوران ہریانہ کے سابق وزیر کیپٹن اجے سنگھ یادو بھی مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے سَوّام تقی سے ملاقات کر کے انہیں دل سے مبارکباد دی اور دعا دی کہ یہ رشتہ خوشیوں اور برکتوں سے بھرپور رہے۔
اس شادی میں قابل ذکر شخصیات میں میو قوم کے صدر شیر محمد، میوات کے سینئر رہنما چوہدری جاوید احمد سہنا، تِجارہ کے کانگریس رہنما چوہدری عمران، تحصیلدار نریندر بھاردواج، ڈاکٹر پنکج گوئل سمیت درجنوں سماجی و سیاسی چہرے شامل تھے جنہوں نے اپنی موجودگی سے تقریب کی رونق بڑھائی۔
یہ پروگرام نہ صرف ایک خاندانی خوشی کا موقع تھا بلکہ ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کی ایک خوبصورت مثال بھی ثابت ہوا۔










