*پریس اعلانیہ*
مورخہ 9,نومبر 25, بروز اتوار شام چھ بجے “عالمی یوم اردو” حضرت ڈاکٹر سر محمد اقبالؒ رحمتہ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقعے پر دفتر فروغ ادب گریڈیہہ جھارکھنڈ میں ایک شعری نشست/کوی گوشٹھی “فروغ ادب” گریڈیہہ کے زیر اہتمام بانی مختار حسینی کے رہائش گاہ سبحانی منزل برواڈیہ سرسید احمد اسٹریٹ گریڈیہہ میں منعقد کی گئی جس کی صدارت “فروغ ادب” کے سرپرست بی. اگست کرانتی جی, نے کی اور نظامت شہر کے معروف نقیب وشاعر سرفراز چاند ( سیکریٹری “فروغ ادب”) نے بخوبی انجام دیا !

اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی مرحوم پنڈت ہری کشور نظر کے صاحبزادے شری منیش پنڈت شامل ہوئے !
مہمان خاص میں حاجی انیس صاحب ,امین اکیلا صاحب, سلمان رضوی,قیصرنواز اور ریاض انصاری شامل ہوئے !
اس نشست میں گریڈیہہ شہر کے استاد الشعراء تصور وارثی صاحب کو پنڈت ہری کشور نظر ایوارڈ دیا گیا !
“فروغ ادب“ گریڈیہہ نے ایک نئی شروعات کی کہ ہر یوم اردو کے موقعے پر ہر سال گریڈیہہ کے مرحومین شعراء کے نام ایک شاعر/کوی کو اعزاز دیا جاۓ گا !
جن شعراءاکرام نے اپنا کلام سنایا ان کے اسم گرامی حسب ذیل ہیں تصور وارثی, شمیم اختر شمیم, بی اگست کرانتی, سرفراز چاند ، اکرام الحق ولی, منہاج شجر ، راشد جمیل , جاوید حسین جاوید ، وسیم انصاری, اور مختار حسینی , نے اپنا اپنا کلام پیش کیا آخر میں صدر محترم نے اپنا کلام پیش کیا اور بانی فروغ ادب کی جم کر تعریف کی انہوں نے کہا کہ مختار حسینی قابِل مبارکباد ہیں ! اس کے بعد بانی ” فروغ ادب” مختار حسینی نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور علامہ اقبال زندگی پر روشنی ڈالی اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں حاجی انیس کا بھرپور تعاون رہا !
پروگرام رات نو دس تک چلا











