Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دہلی دھماکہ معاملہ—این آئی اے نے شمالی بنگال سے ایم بی بی ایس طالب علم کو حراست میں لیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

 

آخرکار دہلی دھماکہ معاملے میں بنگال کا ربط سامنے آ گیا۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) کی تفتیش میں یہ بڑا انکشاف ہوا ہے۔ این آئی اے نے جمعہ کی صبح اتر دیناج پور کے سوریاپور بازار علاقے سے ایک ڈاکٹری کے طالب علم شاہ نصار عالم کو حراست میں لیا ہے۔ وہ ہریانہ کے الفلاح یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے طالب علم ہیں۔خاندانی اور مقامی ذرائع کے مطابق شاہ نصار کا آبائی تعلق لدھیانہ سے ہے، لیکن ان کا خاندانی گھر اتر دیناج پور کے ڈالکھولا تھانہ کے تحت کونال گاؤں میں ہے۔ ان کے والد توحید عالم کئی دہائی قبل روزگار کے سلسلے میں لدھیانہ منتقل ہو گئے تھے، تاہم خاندان کا رشتہ آج بھی کونال گاؤں سے برقرار ہے۔
دو دن پہلے ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے نصار اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ کونال گاؤں آئے تھے۔ اسی دوران جمعہ کی علی الصبح این آئی اے کی خصوصی ٹیم نے سوریاپور بازار کے قریب کارروائی کرتے ہوئے انہیں دھر لیا۔
این آئی اے ذرائع کے مطابق دھماکہ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں سب سے پہلے لدھیانہ میں توحید عالم سے پوچھ تاچھ کی گئی، جہاں سے معلوم ہوا کہ نصار اس وقت شمالی بنگال میں موجود ہیں۔ اس اطلاع کے بعد این آئی اے کی ٹیم فوری طور پر اتر بنگال پہنچی اور جمعرات کی شب دیر گئے سوریاپور کے لیے روانہ ہوئی۔ جمعہ کی صبح ٹیم نے علاقے میں اچانک چھاپہ مار کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق نصار کو ان کے موبائل فون کی لوکیشن ٹریکنگ کی مدد سے تلاش کیا گیا۔ ان کا موبائل سگنل سوریاپور بازار کے نزدیک پایا گیا، جس کے بعد ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انہیں حراست میں لے لیا۔ ابتدائی طور پر انہیں اسلام پور لے جایا گیا اور مزید پوچھ گچھ کے لیے انہیں شیلانگری منتقل کیا گیا ہے۔
این آئی اے ملزم کے موبائل، ڈجیٹل ریکارڈ اور رابطوں کی جانچ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ دھماکہ معاملے میں ان کا کردار کیا ہے اور کن لوگوں سے ان کا رابطہ تھا۔ تحقیقات جاری ہے۔