Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

* ٧ دسمبر کو آسنسول و رانی گنج میں بھی ہوں گے

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*7دسمبر کو آسنسول و رانی گنج میں بھی ہوں گے KIDS کےامتحان*
*مغربی بنگال کے 7 اضلاع میں  11ہزار طلبہ ہوں گے اس امتحان میں شامل۔ محمد رضوان*

خصوصی رپورٹ :  امتیاز احمد انصاری، آسنسول

اردو،ہندی اور بنگلہ میڈیم کے طلباء وطالبات کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے،ان کے اندر مقابلہ جاتی جذبہ پیدا کرنے،ان کے  احساس کمتری کے جذبے کو دور کرکے کسی بھی بڑے انگلش میڈیم اسکولوں کے طلبہ کے برابر لاکھڑا کرنے کے مقصد سے Kavitirtha Institute of Development & Studies (KIDS) پچھلے 20 برسوں سے کولکاتہ اور مضافات کے طلبہ کے لئے Students Evaluation Test(SET) کاانعقاد کرتا آرہا ہے۔ امسال بھی یہ امتحان آئندہ 7 دسمبر اتوار کے دن صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہونے جارہا ہے۔ اس امتحان میں ضلع پچھم بردوان کے  آسنسول و رانی گنج اور پرولیا ضلع کے علاؤہ ریاست مغربی بنگال کے کل 7 اضلاع کے  11 ہزار طلبہ شامل ہوں گےجن میں اردو میڈیم کے 9ہزار، ہندی میڈیم کے 1500 اور بنگلہ میڈیم کے 500 طلبہ شامل ہوں گے۔  ان باتوں کا اعلان منگل کی شام کڈس کےروح رواں و جنرل سکریٹری ،کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے اسپیشل آفیسر اور حکومت مغربی بنگال کے سابق ایڈیشنل لیبر کمشنر محمد رضوان نے خضر پور میں واقع اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے محمد رضوان نےتفصیلی جانکاری دی اور بتایا کہ اس امتحان میں شامل ہونے والے درجہ نہم، دہم ،یازدہم اور دوازدہم کے طلبہ کو انفرادی مضامین میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ سے نوازہ جائے گا وہیں ان طلبہ کے اسکولوں میں  اس مضمون کے پڑھانے والے اساتذہ کرام کو بھی اس اعزاز پیش کیا جائے گا۔مجموعی طور پر بہتر کارکردگی پیش کرنے والے اسکولوں کو بھی ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔یہی نہیں ان طلبہ کو آگے کی تعلیم جاری رکھنے اور جوائنٹ ونیٹ ودیگر امتحانات کی تیاری کے لئے مالی مدد بھی دی جائے گی۔ موصوف کایہ بھی کہنا ہے کہ اس امتحان میں شامل ہونے والے درجہ نہم اور دہم اور ہائیر سیکنڈری کے 30/30 طلبہ کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پرسینٹ اپ ٹسٹ کے بعد 100دنوں کا مفت رہائشی کوچنگ کا انتظام کیاجاتا ہے اور اس بار بھی کیا جائے گا جہاں ہر مضمون کے ماہر اساتذہ کرام کی نگرانی میں تعلیم ،رہائش اور کھانے پینے کے تمام اخراجات کڈس برداشت کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں  بتایا کہ 2004 میں پہلی بار ورنا کولر اسکولوں کے طلباء وطالبات کےلئے متعدد انتخابی سوالات(MCQ)کے طرز پرکڈس نے امتحان لینے کا سلسلہ خضر پور کے چھوٹے سے علاقے سےمحض چند سینکڑوں بچوں سے شروع کیا گیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے آج یہ سلسلہ کولکاتہ اور مضافات سے نکل کر ریاست کے سات اضلاع تک پھیل چکا ہے اور آنے والے سال میں ان شاءاللہ ریاست کے تمام علاقوں کو شامل کرلیا جائے گا۔اتوار کے دن ہونے والا کڈسں کایہ  امتحان کل ایک سو سوالوں پر مشتمل ہوگا جن کے جوابات OMR sheet پر طلبہ صحیح جواب کے دائرہ کو بھر کر دیں گے۔ ہر امتحان مرکز کے لئے ایک ایک کوآرڈینیٹر کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آسنسول کے رحمانیہ ہائی اسکول میں کڈس کا امتحان مرکز ہوگا جہاں مختلف سرکاری و پرائیوٹ  اسکولوں کے تقریباً 750 طلبہ امتحان میں شامل ہوں گے جبکہ رانی گنج واطراف کے اسکولوں کے قریب 500طلبہ کا سنٹر رانی گنج انجمن اردو گرلس ہائی اسکول میں رکھا گیا ہے ۔تمام امتحان مراکز پر طلبہ کو صبح ساڑھے دس بجے کے اندر کارڈ بورڈ اور سیاہ بال پین کے ساتھ پہنچنے کی ہدایت ان کے واٹس ایپ نمبر پر بذریعہ میسج دی جارہی ہے۔رضوان احمد نے بتایا کہ آئندہ سال کے اوائل میں طلبہ کے لئے تعلیمی میلہ کاانعقاد کیا جائے گا جہاں دیگر پروگرام کے ساتھ  اس امتحان کے کامیاب طلبہ کو ایوارڈ پیش کیا جائےگا۔ اس کے علاؤہ ایک ڈریم پروجیکٹ کے تحت کڈس گروکل انٹر نیشنل اسکول کی بنیاد بھی ڈالی جائے گی۔کڈس کے اس پورے پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف علاقوں کےبے شمار دیوانے اعزازی خدمات انجام دے دےرہے ہیں جن میں کڈس کے صدر گوپال سونار،محمد شاہ نواز،محمد ذاکر،محمد اسلم،محمد خالد،محمد اشرف،محمد نصیر،رینا پانڈے،انگوری اور گلشن کے علاؤہ رانی گنج کے کوآرڈینیٹر ماسٹر افتخار احمد اور آسنسول کے کوآرڈینیٹر امتیاز احمد انصاری ودیگر کے نام اہم ہیں ۔