<span;><span;>* سالان پور ایریا کے تحت ڈابر اور بنجماری کوئلری کو محفوظ رکھنے کے مطالبے پر ترنمول مزدور تنظیم نے جمعرات کو ای سی ایل کے سالان پور ایریا آفس کے سامنے زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین کا بنیادی مطالبہ تھا کہ ڈابر اور بنجماری کوئلہ کان کے ایجنٹ دنیش پرساد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ مزدور تنظیم کے رہنما دنیش لال نے الزام لگایا کہ دنیش پرساد کی نگرانی میں ڈابر کوئلری سے کوئلے کے ساتھ پتھر ملا کر بھیجا جا رہا ہے، جس سے کان کی ساکھ اور معیار دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایجنٹ ہر مزدور کے ساتھ بدسلوکی بھی کرتا ہے۔ کئی بار جی ایم صاحب کو اس کی بدلی کے لیے تحریری درخواست دی گئی، لیکن کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اسی ناراضگی کے نتیجے میں مزدوروں نے سالان پور ایریا آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور مختلف مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ مزدور یونین کا کہنا ہے کہ اگر ڈابر اور بنجماری کوئلہ کانوں کو بچانا ہے تو سب سے پہلے ایجنٹ دنیش پرساد کی بدلی ضروری ہے
۔








