Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بھاجپا کونسلروں نے میئر بدھان‌ اپادھیائے کو دیا استقبالیہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول کارپوریشن کے میئر بدھان‌ اپادھیائے کو حالیہ بلدیاتی ضمنی الیکشن میں وارڈ نمبر 6 سے جیت ملنے کی خوشی میں کارپوریشن کے بی جے پی کانسلروں نے اپوزیشن لیڈر چیتالی تیواری کی قیادت میں انہیں گلدستہ پیش کر مبارکباد دیا۔بھاجپا کانسلروں کے اس عمل کی جہاں ایک جانب ستائس ہورہی ہے وہیں سیاسی گلیاروں میں چہ میگوئیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔موقع پر چیتالی تیواری کے ساتھ بھاجپا کونسلر امیت تلسیان،گوربھ گپتا،تارک ناتھ دھیبر،اندرانی اچاریہ اور للن مہرا تھے۔ چیتالی تیواری نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی میٹنگ نہیں تھی بلکہ بدھان اپادھیائے کے کاؤنسلر منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ درازی عمر کی دعائیں دی گئیں۔سیاسی حلقہ میں جاری سرگوشیوں پر چیتالی تیواری نے صاف کہا کہ یہ کوئی سیاسی میٹنگ نہیں تھی بلکہ ایک عام ملاقات تھی۔