Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کلٹی : ڈرائنگ مقابلہ ، کامیاب طلبہ اور سبکدوش اساتذہ کو ایوارڈ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

کلٹی فرینڈشپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اتوار کے دن کلٹی ٹی بی اسپتال گراؤنڈ میں ایک ڈرائنگ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں کلٹی کے مختلف زبانوں کے اسکولوں کے سینکڑوں سے زائد طلباء وطالبات نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔اس مقابلے میں بہترین ڈرائنگ کا نمونہ پیش کرنے والے بچے وبچیوں کو اسناد اور انعامات پیش کئے گئے۔اسی موقعے پرشہر کلٹی سے تعلق رکھنے والے اردو،ہندی اور بنگلہ میڈیم کے وہ ہونہار طلبہ جنہوں نے مدھیامک اور ہائیر سیکنڈری میں نمایاں کامیابی حاصل کی انہیں بھی ایوارڈ سے نوازہ گیا۔علاوہ ازیں پرائمری وہائی اسکولوں کے علاؤہ کالج میں تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ جو ملازمت سے سبکدوش ہو چکے ہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھی بہترین معلم ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ایوارڈ پانے والوں میں کلٹی کی معروف تعلیمی شخصیت ماسٹر مدثر انصاری اور پروفیسر ندیم اختر بھی شامل ہیں۔نظامت کی ذمہ داری اور مہمانوں کا استقبال فرینڈشپ فاؤنڈیشن کے روح رواں اور جواں سال سماجی خدمت گار محمد ذیشان نے کیا۔