Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*نعت ۔۔۔ محمد زاہد رضا بنارسی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

خوف محشر نے رلایا دیر تک
ان کی رحمت نے ہنسایا دیرتک

نعت
دیکھ کر چہرہ رسولِ پاک کا
چاند نے چہرہ چھپایا دیر تک

یاد جب آیا مجھے صبرِ بلال
زخم کھاکر مسکرایا دیر تک

خواب میں کل میری قسمت جاگ اٹھی
شہرِ طیبہ گھوم آیا دیر تک

ان کی آمد کی خوشی میں مرحبا
میں نے گلیوں کو سجایا دیر تک

مرحبا سرکار آئے مرحبا
بس یہی نعرہ لگایا دیر تک

تذ کرہ سن کر علی کے لال کا
قلبِ مضطر مسکرایا دیر تک

محفلِ سرکا میں “زاہد رضا”
نور و نکہت میں نہایا دیرتک
محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج ۔بھدوہی

Latest News

Related News