Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*نوجوانانِ اہلِ سنت سوسائٹی کی انسانیت نواز پہل، پندرہ سو افراد مستفید*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

سالہائے گذشتہ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نوجوانانِ اہلِ سنت سوسائٹی کے زیرِ اہتمام رحمت نگر میں واقع مرحوم شیر علی کیمپس میں ایک عظیم الشان فلاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی قیادت سوسائٹی کے روحِ رواں اور رانی گنج کے سابق ایم ایل اے سہراب علی اور وارڈ نمبر 82 کی کونسلر نرگس بانو نے کی، جس کے دوران تقریباً پندرہ سو نادار، غریب اور ضرورت مند افراد کے درمیان کمبل تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر سید وسیم الحق، دی کریسنٹ اسکول کے بانی ڈائریکٹر ایڈوکیٹ محمد سمیع اللہ، آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ کونسلرز اشوک ردرا، سیما منڈل، گرمیت سنگھ، راکیش شرما سمیت شہر کی متعدد سماجی، تعلیمی اور سیاسی شخصیات کی موجودگی نے تقریب کو مزید وقار بخشا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رواں برس صنعتی شہر برن پور، آسنسول اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شدید سردی نے عام شہریوں بالخصوص غریب اور بے سہارا طبقے کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ ایسے میں نوجوانانِ اہلِ سنت سوسائٹی کی جانب سے کمبل کی تقسیم ایک نہایت بروقت، قابلِ تحسین اور انسانیت نواز اقدام ہے، جس سے سردی کی شدت میں متاثرہ افراد کو کسی حد تک راحت ضرور حاصل ہوگی۔
مقررین نے سہراب علی اور نرگس بانو کے سماجی جذبے اور عوامی خدمت کے اس عملی مظاہرے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف سماجی ذمہ داری کا ثبوت ہے بلکہ دیگر تنظیموں اور صاحبِ حیثیت افراد کے لیے بھی ایک مثالی نمونہ ہے۔ انہوں نے سوسائٹی کے سکریٹری غلام الحق اور نوجوانانِ اہلِ سنت سوسائٹی کے تمام اراکین کی مسلسل جدوجہد اور خدمات کی بھی بھرپور تعریف کی۔
آخر میں مقررین نے اس نیک اور فلاحی کام کے انعقاد پر سہراب علی، نرگس بانو، غلام الحق اور نوجوانانِ اہلِ سنت سوسائٹی کے تمام ممبران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کے ایسے پروگرام جاری رہیں گے۔