رانی گنج جامع مسجد میں تنظیم اہلسنت والجماعت کی امن میٹنگ
غوث بنگالہ کے شہر رانی گنج میں واقع جامع مسجد میں تنظیم اہلسنت والجماعت کی امن میٹنگ اتوار کے دن ہوءی۔میٹنگ میں مسجد کے خطیب و امام مولانا مظفر حسین رضوی اور مسجد کے سکریٹری کے علاوہ اطراف کے مساجد کے آءمہ و ذمہ داران میں سید نوری اشرفی،مولانا اسعد القادری،حافظ محمد عباس،مولانا انور رضا،مولانا نسیم رضا موجود رہے۔میٹنگ کے سلسلے سے مولانا الحاج مظفر حسین رضوی صاحب نے ذراءع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ آج کی میٹنگ میں رانی گنج و اطراف کی تمام مساجد کے آءمہ عظام وسکریٹری حضرات موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں اتفاق راءے سی فیصلہ لیا گیا کہ رانی گنج شہر میں ہونے والے کسی بھی نکاح میں ڈی جے نہیں بجائے جایں گے اور نہ ہی پٹاخے چھوڑے جاءیں گے۔نکاح کے تمام معاملات رات 11بجے سے پہلے مکمل کر لیے جاءیں۔ساتھ ہی میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ رانی گنج میں رہنے والے کویی بھی پریوار کے افراد نکاح کے لیے باہر سے کسی بھی مولانا کو بلاتے ہیں تو یہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔














