Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کلٹی حلقہ میں شادی بیاہ میں خرافات پر قابو پانے کے لے آوایک قدم بڑھاٸیں مہم کی پانچویں نشست کامیابی سے ہمکنار*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول (خورشیدعالم ) کلٹی حلقہ میں شادی بیاہ کے خرافات پر قابو پانے کے لے اٸمہ مساجد علماۓ کرام سماجی ورکر اور کیمٹی کے اراکین وغیرہ کو لیکر آوایک قدم بڑھاٸیں مہم کی پانچویں نشست جامع مسجد کمیٹی پرانا سیتارام کی جانب سے مولانا ازاد پراٸمری اسکول میں اتوار کو ماسٹر جواد انصاری کی صدارت میں منعقد کی گی نقابت کے فراٸض ماسٹر صابر نے انجام دیا بزم کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے حاظ محمد عرفان نے کیانعت نبی حافظ عباسی نے پڑھی۔ افتتاحی خطاب میں مسجد رب کے امام وخطیب حضرت مولانا مکاٸیل نے کہا کہ شادی صرف دوبندوں کا ملاپ نہیں بلکہ یہ کٸی خاندانوں کا ملاپ ہوتا ہے ہمیں نکاح میں شادگی لانے کی ضرورت ہے اکاوان بگان کمیٹی کے جہانگیر نے کہا کہ یہ ایک اچھی پہل ہے کمیٹی کو بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے

وہیں پرمحمد امتیاز نے کہا کہ ہم لوگ بکھر رہے ہیں ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے کسی سے نہیں بلکہ اللہ سے ڈرنے کی ضرورت یہ ایک بہت ہی عمدہ قدم ہے ہمیں اس مہم کو جاری رکھنا چاہیے ہم لوگوں میں جوکمی ہے اسے دور کرنے کی ضرورت ہے.امام وخطیب سیتارام پورجامع مسجد حضرت مولانا کامل حسین نے اپنی بیان میں کہا کہ ہمیں سنت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے آج خرافات کی وجہ سے ہم اپنے مقصد سے بھٹک گے ہے سابق ایم ایم آٸی سی میر ہاشم نے کہا کہ ہمیں ذمہ داری لینی ہوگی شادی کے وقت ہر بات عورت سے پوچھ کر کی جاتی ہے یہ اچھی علامت نہیں اپ کو اپنا بھی فیصلہ سنانا پڑے گا قربان علی نے کہا کہ یہ جو مہم ہے اسے عملی جامعہ پہنانے کی ضرورت ہے مہم کے ساتھ ساتھ تمام فعال لوگوں کو لیکر ایک کمیٹی بھی بنایا جاے حضرت مولانا الفت حسین نے اپنے خطاب میں کہ کے مہم کی وجہ کر معاشرے میں بھی کچھ تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے اس موقع پر

سعید رضا محمد عاقل اشرف سیراج راذداں تسلیم مہتاب نور محمد بدرالدین وغیرہ سمیت کافی تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود تھے۔