جنوبی بنگال کی سب سے بڑی کاروباری تنظیم نے پاور لفٹنگ مقابلہ میں قومی سطح پر بہترین کاکردگی پیش کرنے والی سیما دتہ اور انکے کوچ کو استقبالیہ دیا ساتھ ہی سیما دتہ کی مالی مدد کے مقصد سے کوچ انیل سنگھ کو 50000روپیے کا چیک عطا کیا۔موقعہ پر آسنسول کارپوریشن کے چیءر مین امر ناتھ چٹرجی،ایمایمآءی سی گروداس چٹرجی،فوسبکی کے صدر آر پی کھیتان،جنرل سکریٹری سچن راءے،پون گٹگٹیا،ونود گپتا،گوری شنکر اگروال،اجے کھیتان،منجیت سنگھ لالی،نکھلیش اپادھیاءے خصوصی طور پر موجود رہے۔اس سلسلے میں جنرل سکریٹری سچن راءے نے کہا کہ سیما دتہ چٹرجی نے قومی سطح پر پاور لفٹنگ مقابلہ میں بہترین کاکردگی پیش کرنے پر آج سیمادتہ کے ساتھ انکے کوچ انیل سنگھ کو استقبالیہ دیا گیا۔حال ہی میں آسنسول میں منعقدہ فوسبکی کے ایک پروگرام میں سیمادتہ اور انکے کوچ کو استقبالیہ دیا گیا تھا اس وقت کوچ نے مالی پریشانیوں کا ذکر کیا تھا۔انکی مدد کے لیے وزیر اعلی محترمہ بنرجی سے اس کی اپیل کی گءی تھی۔ممتا بنرجی کی ہدایت پر تنظیم کی جانب سے کوچ کو 50000روپیے کا چیک دیا گیا۔














