Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*تیز رفتار آٹو ٹریکٹر سے ٹکرا گئی، ڈرائیور ہلاک*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول ساؤتھ پولیس چوکی علاقے کے تحت قمر پور میں آج علی الصبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک آٹو ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ صبح تقریباً پانچ بجکر چالیس منٹ پر پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق نعمت پور کی جانب تیز رفتاری سے جا رہا ایک ٹریکٹر قمر پور میں واقع اسپیڈ بریکر کو دیکھ کر اچانک سست ہو گیا۔ ٹریکٹر کے بالکل پیچھے نعمت پور کی سمت جا رہی ایک آٹو اچانک اپنا توازن کھو بیٹھی اور ٹریکٹر سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے میں ٹریکٹر کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا، تاہم آٹو بری طرح سے تباہ ہو گئی۔ حادثے میں آٹو ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جاں بحق آٹو ڈرائیور کی شناخت قمر پور باشندہ محمد ابراہیم عرف ٹنکو کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ مقامی لوگوں نے فوراً آسنسول ساؤتھ پولیس چوکی کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی، آٹو کو تحویل میں لے لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے آسنسول ضلع اسپتال بھیج دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد ابراہیم اپنے خاندان کا واحد کمانے والا فرد تھا۔ اس کی اچانک موت سے اہل خانہ پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے اور گھر میں کہرام مچا ہوا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقہ کے ترنمول کانگریس رہنما شنکر چکرورتی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔