شمالی آسنسول کے اوکے روڈ میں واقع آسنسول جامعہ پبلک اسکول کا پانچواں رنگا رنگ سالانہ جلسہ منگل کے دن مقامی سفینہ میرج ہال میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اسکول کے نرسری تا دہم کے طلباء وطالبات نے رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کرکے مہمانوں اور گارجینوں کے دل جیت لئے۔

اسکول کے ڈائریکٹر ماسٹر محمد معراج عالم سے ملی اطلاع کے مطابق اس تقریب کا آغاز اسکول کے طلبہ کے ذریعہ تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔حمد اور نعت کا نذرانہ پیش کرنے کے بعد معیاری ثقافتی پروگرام بچے وبچیوں کے ذریعہ پیش کئے گئے جس میں طلبہ کا مزاحیہ ڈرامہ بہت ہی متاثر کن رہا اور جسے دیکھ کر گارجین اپنی ہنسی نہ روک سکے۔ننھے منے بچے وبچیوں کو اسٹیج پرفارمینس کے لئے اتنے بہترین طریقے سے تیار کرائے جانے والی استانیوں میں شامل عارفہ تحسین، آسیہ پروین،فلک افرین،نجمہ پروین اور تصور نور ودیگر کی بھرپور محنت وکوششں شامل رہی۔ مہمانوں میں شامل بزرگ افسانہ نگار ڈاکٹر عشرت بیتاب،حاجی قدم رسول ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر شمشیر عالم،شکشا بندھو مختار عالم،الحاج ماسٹر امتیاز احمد راشد،ماسٹر محمد سلام ودیگر نے ڈائریکٹر محمد معراج عالم اور منجملہ اساتذہ و استانیوں کو اس کامیاب پروگرام کے لئے مبارکباد پیش کیا۔مہمان کے ہاتھوں 2025 میں اسی اسکول سے مدھیامک امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو سرٹیفکٹ اور مومنٹو پیش کئے گئے. پروگرام کاآغاز تلاوت کلام پاک ،حمد اور نعت سے ہوا جبکہ اختتام جادوئی شو پر ہوا ۔ ڈائریکٹر معراج عالم نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔






















