Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*درگاپور پروجیکٹس لمیٹڈ کے گیٹ پر متوفی ملازمین کے اہلِ خانہ کا احتجاج، تقرری کے مطالبے پر بھوک ہڑتال شروع*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

درگاپور پروجیکٹس لمیٹڈ (ڈی پی ایل) کے مرکزی دروازے پر متوفی ملازمین کے اہلِ خانہ نے اپنی دیرینہ مطالبات کو لے کر زوردار احتجاج شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ 13 برسوں سے ملازمت کے انتظار میں بیٹھے ان خاندانوں کا صبر اب ٹوٹ چکا ہے، جس کے بعد انہوں نے بھوک ہڑتال کا راستہ اختیار کیا ہے۔ مظاہرین کا صاف کہنا ہے کہ جب تک انہیں تقرری نامہ نہیں دیا جاتا، تب تک ان کا احتجاج اور بھوک ہڑتال جاری رہے گا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ اتنے طویل عرصے سے تحریک اور دفتری چکروں کے باوجود انتظامیہ کی آنکھ نہیں کھلی ہے۔ شدید غربت اور کسمپرسی میں زندگی گزار رہے متوفی ملازمین کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ ڈی پی ایل حکام سے رابطہ کیا، لیکن ہر بار صرف یقین دہانیاں اور ٹال مٹول کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ حکام کے سرد مہری بھرے رویے سے عاجز آ کر چھ اہلِ خانہ نے احتجاج منچ پر دیا جلا کر اپنے بھوک ہڑتال کی شروعات کر دی ہے۔ مظاہرین نے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ ان کا دھرنا منچ رات بھر فعال رہے گا اور ہڑتال پر بیٹھے افراد کی سلامتی کی پوری ذمہ داری ڈی پی ایل انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ اہلِ خانہ نے جذباتی انداز میں کہا کہ وہ مزید انتظار کرنے کی حالت میں نہیں ہیں، کیونکہ ان کا مستقبل مکمل طور پر اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ خبر لکھے جانے تک ڈی پی ایل انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ٹھوس ردِعمل سامنے نہیں آیا تھا۔