Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جموڑیا میں خوفناک آتش زدگی، 8 سے 10 دکانیں جل کر خاکستر*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

*جموڑیا میں خوفناک آتش زدگی، 8 سے 10 دکانیں جل کر خاکستر*

جموڑیا میں پیش آئے ایک بھیانک آتش زدگی کے واقعہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ سنیچر کی دیر رات جموڑیا کے قومی شاہراہ نمبر 19 کے کنارے بوگرا چٹّی موڑ کے قریب اچانک آگ لگنے سے تقریباً 8 سے 10 عارضی دکانیں مکمل طور پر جل کر خاک ہو گئیں۔ اس حادثے میں مقامی دکانداروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق، رات تقریباً 12 بجے وارڈ نمبر 32 کے تحت بوگرا چٹّی موڑ کے نزدیک قومی شاہراہ کے کنارے واقع کئی عارضی دکانوں سے اچانک آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے آس پاس کی دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے تیز شعلوں کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول قائم ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی جموڑیا تھانہ کے تحت شری پور پھانڑی ڑی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ کو بھی اطلاع دی گئی، جس نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم دکانوں میں رکھا ہوا سامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے اور آتش زدگی کی اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس واقعہ کے بعد متاثرہ دکانداروں نے انتظامیہ سے معاوضے اور مدد کی اپیل کی ہے۔