Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول-درگاپور پولیس کمشنریٹ میں بڑے پیمانے پر تبادلے، 22 پولیس افسران کی نئی تعیناتی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول-درگاپور پولیس کمشنریٹ کے تحت متعدد پولیس افسران کے تبادلے سے متعلق ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ یہ حکم مغربی بنگال حکومت کے ماتحت پولیس کمشنر کے دفتر کی جانب سے 10 فروری 2026 کو جاری کیا گیا۔ حکم نامہ نمبر 563/2026 کے مطابق عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت مجموعی طور پر 22 پولیس افسران کو فوری اثر سے نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی نظر میں آئے پولیس افسر منورنجن منڈل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی تھانہ انچارج کے طور پر تقرری منسوخ کر دی گئی ہے اور انہیں دوبارہ اسپیشل برانچ بھیج دیا گیا ہے۔
جاری حکم کے تحت انسپکٹر اکھل مکھرجی کو او/سی انڈال تھانہ کے عہدے سے ہٹا کر ڈی ڈی، اے ڈی پی سی میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایس آئی اویجیت سنگھا رائے کو بن بہال او پی سے انڈال تھانہ کا نیا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایس آئی لالٹو کمار پکھرا کو کلیانیشوری سے بدبد تھانہ کے انچارج کے طور پر بھیجا گیا ہے۔
ایس آئی نظمُل ھدا کو درگاپور تھانہ سے کلیانیشوری آئی سی میں انچارج کے عہدے پر منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ایس آئی شیرشیندو داس کو کوک اوون تھانہ سے بن بہال او پی کا انچارج بنایا گیا ہے۔
کئی افسران کے سابقہ تبادلہ احکامات منسوخ کرتے ہوئے انہیں موجودہ تعیناتی پر ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ افسران کو چترنجن، رانی گنج، آسنسول ساؤتھ، درگاپور کورٹ اور دیگر تھانوں میں نئی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سطح پر بھی بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا ہے اور رانی گنج، براکر، چورنگی اور آسنسول ساؤتھ سمیت کئی تھانوں میں نئے افسران کی تقرری عمل میں آئی ہے۔
یہ حکم پولیس کمشنر کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے اور تمام متعلقہ افسران کو فوری طور پر نئی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس تبادلے سے علاقے میں قانون و نظم کی صورتحال مزید مضبوط ہوگی۔