Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

**مرکزی ٹریڈ یونینوں کی ملک گیر ہڑتال، آسنسول میں رہا بے اثر*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

دس مرکزی ٹریڈ یونینوں کی اپیل پر جمعرات کے روز مرکز کی مزدور پالیسیوں، نجکاری، مہنگائی اور مزدور مخالف فیصلوں کے خلاف ملک گیر صنعتی ہڑتال کا انعقاد کیا گیا۔ اسی سلسلے میں آسنسول کے بی این آر علاقے میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے دفتر کے سامنے صبح سے بائیں بازو کی ٹریڈ یونین تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہڑتال کی حمایت میں ٹریڈ یونین کے کارکنان بینک کے گیٹ کے سامنے بینر لگا رہے تھے، جس کو لے کر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تنازع پیدا ہو گیا۔ اس دوران ٹریڈ یونین کے حامیوں اور پولیس کے درمیان کافی دیر تک نوک جھونک بھی ہوئی۔ بائیں بازو کے رہنما پارتھو مکھرجی نے کہا کہ ہڑتال کا مقصد مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مزدوروں کی آواز بلند کرنا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ احتجاج کے دوران لگائے گئے بینر کو ہٹوا دیا گیا اور پولیس نے تحریک میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ مکھرجی نے پولیس کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا احتجاج مکمل طور پر پرامن تھا اور کسی بھی بینک ملازم کو دفتر میں داخل ہونے سے نہیں روکا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسنسول ہمیشہ سے تحریکوں کی سرزمین رہی ہے اور پرامن جمہوری احتجاج کو روکنا مناسب نہیں ہے۔ اس دوران مظاہرین نے اپنی مختلف مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔آسنسول میں ملک گیر ہڑتال بے اثر رہا ۔