Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

جامعہ مظفریہ شیر تالاب ستلہ گرام آسنسول کے جانب سے بیل تالاب میدان آزاد بستی ریلپار آسنسول میں ایک عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس و دستار بندی کا انعقاد کیا گیا

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

مورخہ 12 فروری 2026 بروز جمعرات بعد عصر تا دیر شب جامعہ مظفریہ شیر تالاب ستلہ گرام آسنسول کے جانب سے بیل تالاب میدان آزاد بستی ریلپار آسنسول میں ایک عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس و دستار بندی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حضرت مفتی شمشاد رحمانی قاسمی نائب امیر شریعت امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ و بنگال نے فرمائی اور مہمان مقررین کی حیثیت سے حضرت مولانا سید حسن مدنی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء یوپی نے شرکت فرمائی اور مجمع عام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ ہے،جب ختم نبوت پر حملہ ہو تو خاموشی ہمیں زیبا نہیں دیتا،جو علماء اس پر آواز نہیں اٹھاتے وہ جانور سے بھی بدتر ہیں نیز حضرت نے فرمایا ساری دنیا دہشت گردی کررہی ہے،لاکھوں فلسطینیوں کا قتل کرنے والے،معصوم بچوں کو حاملہ کرکے ان کا گوشت کھانے والے اسلام پر چیختے ہیں ان پر دہشت گردی کا الزام لگاتے ہیں تاکہ لوگ اسلام سے متنفر ہوجائیں اس کے پیغامات کو نہ سنیں اور ان کا اپنا جرم چھپ جائے، ساتھ ہی فرمایا آپ کو ڈرانے اور خاموش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،آپ کی ہمتوں کو پست کیا جارہا ہے لیکن ہمت نہیں ہارنا کیونکہ تم ہی وہ لوگ ہو جو دنیا کو سکون لوٹا سکتے ہو اور ساری دنیا میں امن و امان قائم کرسکتے ہو، بحیثیت مقررین تشریف لائے مہمان حضرت مفتی خورشید احمد قاسمی صاحب (شیخ الحدیث دارالعلوم میرٹھ)،حضرت مولانا احمد الحسینی صاحب (مہتمم مدرسہ مخزن العلوم غازی پور یوپی)، حضرت مولانا عبدالملک صاحب قاسمی (استاذ مدرسہ معروفیہ،مئو یوپی)،حضرت‌مولانا‌ اسرائیل مظاہری صاحب (صدر مدرس مدرسہ اسلامیہ عربیہ برنپور) نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ختم نبوت پر مدلل بیان کیا اور لوگوں کو بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا،اگر کوئی نبوت کا دعوی کرے تو یاد رکھنا وہ جھوٹا ہے لہذا تم ان کے بہکاوے میں مت آنا
اخیر میں صدر جلسہ نے عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے قرآن و حدیث کی روشنی میں حفظ قرآن و حافظ قرآن کی فضیلت بتائی اور فرمایا کہ قرآن مجید برکت کی کتاب ہے اس کا دیکھنا،پڑھنا،چھونا بھی عبادت ہے، ان مدارس میں نبی والا کام بھی ہوتا ہے اور صحابہ والا کام بھی ہوتا ہے، دین کے جتنے شعبے ہیں ان تمام شعبوں کو افراد فراہم کرنے والے یہی مدارس ہیں اگر مدارس بند ہوگئے تو مساجد،خانقاہ،دارلافتاء،دارلقضاء وغیرہ سب بند ہوجائے گا اس لئے ہر جگہ بس ایک ہی آواز ہے ان مدارس کو بند کردیا جائے کیونکہ دشمنان اسلام کو پتہ ہے کہ ان مدارس کو منہدم کردیا گیا تو سارے شعبے خود بخود بند ہوجائیں گے
بزم کا آغاز جناب قاری شاہد صاحب استاذ جامعہ ھذا کی تلاوت سے ہوا اور ملک کے نامور نقیب جناب مجاھد حسنین حبیبی نقشبندی نے نقابت کے فرائض انجام دیا اس موقع پر مفتی زبیر احمد قاسمی،مولانا امداد اللہ رشیدی ،مولانا تبارک قاسمی ،مفتی معراج قاسمی،مفتی طہ قاسمی،مفتی الیاس مظاہری،مولانا ابوعبیدہ قاسمی،مولانا‌ دانش مظاہری،قاری ساجد اخلاق و دیگر علماء و ائمہ کرام شریک بزم رہے اخیر میں صدر مجلس کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا اور جامعہ کے ناظم ماسٹر عزیر احمد و مہتمم حضرت مولانا فردوس احمد نعمانی صاحب نے مہمانان کرام و حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر تکمیل حفظ قرآن کے اعزاز میں جامعہ کے ١٢ طلباء کو دستار فضیلت اور جامعہ کے زیر انتظام چلنے والا بچیوں کا مدرسہ ام عفیفہ کی چار طالبات کو رداء فضیلت اور انعامات (کپڑا،قرآن،رحل،بیگ وغیرہ)سے نوازا گیا
واضح رہے کہ جامعہ ھذا کے سرپرست حضرت مفتی خورشید احمد قاسمی صاحب (خلیفہ مجاز حضرت مفتی مظفر حسین صاحب رحمۃاللہ علیہ) 17 اور 18 رمضان المبارک جامعہ کی مسجد میں اعتکاف فرمائیں گے،اھل شہر سے گذارش ہے کہ اگر حضرت سے استفادہ کرنا چاہتے ہوں تو جامعہ تشریف لا سکتے ہیں۔۔۔