آسنسول–درگاپور پولیس کمشنریٹ کی جانب سے پولیس انتظامیہ میں بڑا انتظامی رد و بدل کیا گیا ہے۔ 13 فروری 2026 کو جاری کردہ حکم نامہ (CO No. 668/2026) کے تحت مجموعی طور پر 18 پولیس افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حکم عوامی مفاد اور انتظامی امور کو مزید مؤثر اور منظم طریقے سے چلانے کے مقصد سے جاری کیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے نئے تعیناتی مقامات پر رپورٹ کریں۔تبادلے کی اہم فہرست درج ذیل ہے:
ایس آئی شیخ ریاض الدین — این ٹی ایس تھانہ سے انڈال تھانہ، ایس آئی ابھجیت سنگھا رائے — انڈال تھانہ سے این ٹی ایس تھانہ،ایس آئی سومن بندوپادھیائے — ہیراپور تھانہ سے آسنسول نارتھ تھانہ
ایس آئی کرتار سنگھ — آسنسول نارتھ تھانہ سے ہیرپور تھانہ، ایس آئی مدن موہن دتہ — جہانگیری محلہ ٹی او پی سے کیندا پی پی
ایس آئی مہیر کمار دے — کیندا پی پی سے نعمت پور آئی سی، ایس آئی ایم ڈی میعن الحق — پنجابی موڑ آئی سی سے براکر پی پی، ایس آئی میگھناتھ منڈل — براکر پی پی سے کنیا پور آئی سی، ایس آئی بدھ دیو گائن — نمچا آئی سی سے چرولیا او پی، ایس آئی پریمل بسواس — نعمت پور آئی سی سے واریا آئی سی
ایس آئی نجم الہدیٰ — کلیانیشوری آئی سی سے پنجابی موڑ آئی سی
ایس آئی سداتیا بنرجی — فرید پور آئی سی سے اُکھڑا او پی، ایل ایس آئی نسرین سلطانہ — بلبھ پور او پی سے نمچا آئی سی، ایل ایس آئی شیولی منڈل — کنییا پور آئی سی سے کلیانیشوری آئی سی
ایس آئی اُجول کمار ساہا — واریا آئی سی سے جہانگیری محلہ ٹی او پی، ایس آئی پارتھو پرتیم چکرورتی — چرولیا او پی سے بلبھ پور او پی، ایس آئی سنیہنویتا منڈل — آسنسول مہلا تھانہ سے ڈی سی پی سینٹرل دفتر، ایس آئی سُسِم سرکار — اُکھڑا او پی سے فرید پور آئی سی
پولیس کمشنریٹ کے مطابق اس تبادلہ عمل سے انتظامی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور مختلف تھانوں میں خدمات کی تقسیم مزید متوازن ہوگی۔








