Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کا احتجاج، صاف و شفاف ووٹر لسٹ اور انتخابات کی تاریخ کے فوری اعلان کا مطالبہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر صاف شفاف ووٹر لسٹ کی اشاعت اور انتخابات کی تاریخ کے فوری اعلان کے مطالبے کو لے کر مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم ) نے آسنسول میں زبردست احتجاج کیا۔ جمعہ کے روز پارٹی کارکنان اور حامی بڑی تعداد میں جمع ہو کر آسنسول کے ایس ڈی او دفتر کے سامنے مظاہرہ کرنے لگے۔ مظاہرین نے اس دوران سڑک جام کر کے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک نظام متاثر ہو گیا۔ حالات کی کشیدگی اور مظاہرین کے تیور دیکھتے ہوئے پولیس نے سیکیورٹی کے پیش نظر ایس ڈی او دفتر کا مرکزی دروازہ بند کر دیا۔ اس دوران مظاہرین دفتر کے اندر جانے کی کوشش کرتے نظر آئے، جس کے سبب پولیس اہلکاروں اور پارٹی کارکنان کے درمیان کافی دیر تک تکرار اور دھکا مکی بھی ہوئی۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے موقع پر اضافی پولیس فورس بھی تعینات کی گئی تھی۔ احتجاج کے اختتام پر پارٹی کے پانچ رکنی وفد نے ایس ڈی او سے ملاقات کی اور اپنی مطالبات سے متعلق ایک مفصل یادداشت پیش کی۔ اس موقع پر پارٹی کے ریاستی رہنما پارتھو مکھرجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے جلد از جلد ووٹر لسٹ میں موجود بے ضابطگیوں کو دور کرنا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات پر جلد کارروائی نہیں کی گئی تو پارٹی آنے والے دنوں میں اس سے بھی بڑا احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔