*راشٹریہ الپ سنکھیک آرکشن مورچہ نے حاجی محمد پرویز صدیقی کی حفاظت کی لگائی گہار*
*جان سے ماردینے کی دھمکی کے خلاف آسنسول ایس ڈی او کو سونپی عرضداشت*

راشٹریہ الپ سنکھیک آرکشن مورچہ نے معروف اسلامک اسکالر،مدرسہ تعلیم جدید کاری کے چئیر مین اور مورچہ کے قومی صدرحاجی محمد پرویز صدیقی کوجان سے مارنے کی دھمکی دئیے جانے کے خلاف پچھم بردوان ضلع ایس ڈی او کو ایک تحریری عرضداشت پیش کرکےدھمکی دینے والوں کی فوری گرفتاری اور سزائیں دینے کے ساتھ حاجی صاحب کی حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا۔پچھم بردوان ضلع راشٹریہ الپ سنکھیک آرکشن مورچہ کے صدر شاہد پرویز کی قیادت میں مورچہ کےضلعی ذمہ داروں نے جمعہ کے دن ایک احتجاجی ریلی نکالا ایس ڈی اودفتر پہنچ کر انہیں عرضداشت پیش کیا۔ اس عرضداشت میں بتایا گیا کہ بھرت پور، مرشد آباد کے ایم ایل اے ہمایوں کبیرنےایک نئی مسجد تعمیر کررہے ہیں مگر اس مسجد کا نہایت حساس نام “بابری مسجد ” دئیے جانے سے امن و شانتی کے بکھرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ لہذا ہمایوں کبیر کے اس عمل کے پیش نظر گزشتہ 11 فروری کو کولکاتہ میدان پولس اسٹیشن میں ہمایوں کبیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔مگر گذشتہ یکم مارچ کی شب حاجی محمد پرویز صدیقی کو ایک تحریری دھمکی ملی جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔دھمکی میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ “پرویز صدیقی آپ بنگال آتے ہیں اور ہمایوں کبیر کے خلاف پولس میں شکایت درج کراتے ہیں اور ان کے خلاف میٹنگیں کرتےہیں، اس لئے جہاں بھی آپ پر نظر پڑی آپ کو جان سے ماردوں گا۔ یہ پہلی اور آخری وارننگ ہے۔” حالانکہ اس دھمکی آمیز تحریر کی شکایت پانجی پاڑا پولس اسٹیشن میں کردی گئی ہے مگر جمعہ کے دن مورچہ کی ضلعی قیادت نے آسنسول کے ایس ڈی او کو عرضداشت سونپ کر جہاں ایک طرف مورچہ کے قومی صدر کی ریاست میں ان کی آمد اور قیام کے دوران اعلی سطحی حفاظتی اقدامات کی گہار لگائی ہے وہیں ملزمین کا جلد ازجلد پتہ لگا کر گرفتار کرنے اور سزائیں دینے کا مطالبہ بھی کیا یے۔










